گلگت بلتستان

خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مابین حدود کے تعین میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائیگی: مہدی شاہ

20-3-14 (5)
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے حدود کی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ گلگت بلتستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے مابین حدود تنازعہ کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے میں ہوں اور صوبہ خیبر پختونخواہ کو بھی گلگت بلتستا ن کے حدود کی خلاف ورزی کرنے کے حوالے سے پائے جانے والی  تشویش سے آگاہ کیاہے۔ شندور اور دیامر کے مقام پر حدود کے تعین کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے تشکیل کردہ کمیشن میں حقائق اور ثبوت حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے پیش کیا جائیگاتاکہ اس بین الصوبائی مسئلے کو احسن طریقے سے حل کیا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے مابین حدود کے تعین میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی جائیگی۔ دیامر میں حدود بندی کا فیصلہ صرف دیامر کے عوام کا نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کا مسئلہ ہے اور گلگت بلتستان کی حکومت اس مسئلے کا دیا مر کے عوام کے ساتھ ہیں۔ دیامر کے عوام خود کو بلکل تنہاہ نہ سمجھے ۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے تھور کے عمائدین کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں عمائدین تھور نے وزیر اعلیٰ ، کابینہ اور ممبران قانون ساز اسمبلی کی جانب سے تھور کے عوام کی حمایت کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے ہمارے حق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کیاہے اورامید ہے کہ آئندہ ہمارے ساتھ رہینگے۔ تھور کے عمائدین نے کہا کہ متنازعہ علاقوں میں وفاقی فورسز کی تعیناتی کے باوجود خیبر پختونخواہ کی جانب سے حدود کی خلاف ورزی انتہائی قابل تشویش بات ہے دیا مر کے عوام زیادتی برداشت نہیں کرئینگے۔ دیا مر کے حدود کی خلاف ورزی کا مقصد دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔
عمائدین تھور نے پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے تھور کے عمائدین سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر سے ملاقات نہ کروانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی مقامی قیادت نے دیامر کے اس اہم مسئلے کو غیر سنجیدہ لیا جس سے ہمیں مایوسی ہوئی ملاقات میں سانحہ تھور میں ہلاک ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور عمائدین نے وزیر اعلیٰ کو دیامر دورے کی دعوت دی جسے قبول کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہت جلد دیامر کا تفصیلی دورہ کرونگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button