گلگت بلتستان

یوم پاکستان: علی آباد ہنزہ میں شاندار تقریب، گورنر گلگت بلتستان شریک ہوے

ہنزہ نگر ( بیو رو رپورٹ ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ نگر میں 74واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔اس موقع پر ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا  گیا جس میں سید پیر کرم علی شاہ گورنر گلگت بلتستان بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔تقریب میں گلگت بلتستان انتظامیہ کے سربراہان ، سیاسی وسماجی نمائندے ،ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے مرد خواتین اور سکول کے طلباء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے منعقد کی جانے والی اس تقریب میں پولیس، بوائے سکاوٹس، والنٹیرز اورپائپ بینڈزکے نوجوانوں  نے قومی پرچم کو سلامی دی۔
تقریب کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یوم پاکستان ہمیں اس عہد کی تجدید کی یاد دلاتا ہے جس کا بانی پاکستان قائد اعظم نے ہم سے تقاضہ کیا تھا. ہم آج جو کچھ ہے اس ملک کی بدولت ہے۔ جب پاکستان بنا تو گلگت بلتستان میں درجن بھر سکول مشکل سے تھے آج 1108سکول ہیں۔اس وقت سڑک کانام نشان نہیں تھا آج شاہراہ قراقرم کے ذریعے جنوب میں ہم باقی پاکستان اور شمال سے چین تک منسلک ہے۔ سب کچھ اس وطن نے دیا یہ وطن ہمارا ہے اور اس پر فخر ہونا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان اس دفعہ بہت شاندار طریقے سے ضلع ہنزہ نگر میں منایا گیا جو اس سر زمین کے لئے اعزاز ہے۔انھوں نے ضلع انتظامیہ خصوصاً ڈی سی ہنزہ نگر کو اس تقرینب سے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ اس تقرین میں شریک بینڈ، سکول کے بچوں پولیس کے چاق وچوبند دستوں کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے قابل تعریف کہا۔
اس موقع پر اسماعیلی کونسل ہنزہ کے صدر شریف خان نے اپنے سپاسنامے میں کہا کہ آج ہم سب اس دن کو یوم تجد ید عہد کے طور پر منا رہے ہیں اور اُس دن کی یاد تا زہ کر رہے ہیں جہاں پر بر صغر پاک وہند کے مسلمانو ں کی رہبر ی کر تے ہو ئے قائد اعظم محمد علی جناح کی سرکردگی میں شیر بنگا ل مولوی اے -کے فضل الحق نے قراردادِ لا ہو ر جس کو ہم قرار داد پا کستان کے طور پر منا رہے ہیں پیش کیا ۔قرادد لا ہور کی منظو ری کے بعد مسلمانو ں کی منزل کا تعین ہو گیا، مسلمانوں کی سیا سی جہدو جہد تو ایک عرصے سے جا ری تھی مثلاََ مسلم لیگ کا قیا م ،معا ہدہ لکھنو ،تحریک خلا فت ، گو ل میز کا نفرنس اور خطبہٗ آلہ آبا د وغیر ہ لیکن اس ساری جہد وجہد میں ایک واضح اور دو ٹوک نصب العین کی کمی تھی جو اس قراداد کی صورت میں پو ری ہو گئی۔ 1940 ؁ء کے بعد مسلما نو ں کی تمام تر کا وش حصول پا کستان کے لیے صَر ف ہو ئیں۔ منزل کے تعین کے نتیجے میں صِر ف سات سال کے مختصر عرصے میں قا ئد اعظم محمد علی جنا ح نے مفکر پا کستان ڈاکٹر علا مہ محمد اقبا ل سر سید احمد خا ن اور سر سلطا ن محمد شاہ آغاخان سوئم جیسے عظیم رہنماوں کے خوابوں کو تعبیر دے کر بالا آخر14اگست 1947 ؁ء کو’’ پا کستان ‘‘ مسلمانوں کی آزاد مملکت کے طو ر پر دُنیا کے نقشے پر ظہو ر پذیرہوا. ۔
مسلم لیگ کے 27ویں اجلاس میں اختتامی تقر یر کر تے ہو ئے قا ئدا عظیم نے فرما یا: "ہم نے آج تا ریخی فیصلہ کیا ہے جس کی اہمیت دُنیا پر واضح ہو جا ئے گی "صدر اسماعیلی کو نسل نے مزید کہا کہ آج ہم اُن عظیم رہنما وں لاکھو ں شہدوں اور غا زیو ں کو سلا م عقدت پیش کر تے ہیں جن کی جہد و جہد آزادی کے نتیجے میں آج ہم ایک آزاد قوم اور خود مختار مملکت کی حیثیت سے اپنا وجود قائم رکھیں ہو ئے ہیں ۔ آج اُن عظیم سپو توں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام بالعموم اور ہنزہ نگر کے غیور عوام بالخصوص پاکستان کی سلامتی اور قومی یکجہتی کیلئے کمربستہ ہیں اور صرف اور صرف پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں۔ ہم اسلام کے بتائے ہوئے ان سنہری اُصولوں کو آج بھی اپنا نصب العین سمجھتے ہیں جو امن و آشتی ، علم دوستی ، ایمانداری ، سچائی، فیاضی ، روداری ، احترام انسانیت اور اخوت و بھائی چارگی کا درس دیتے ہیں اورہم پاکستان کے سبزہلالی پرچم کو ہمیشہ پائندہ و تابندہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ آج بھی گلگت بلتستان کے غیور عوام ،بہادر جوان لالک جان شہید نشانِ حیدر اور دیگر شہداء اورغازیوں کے عظیم کارناموں پر فخرکرتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور دفاعِ وطن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
ہنزہ نگر کے مسائل سے گورنر گلگت بلتستان کو آگاہ کرتے ہوئے اپنے سپاسنامے میں کہا کہ آبادی کی تناسب کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون ساز اسمبلی میں ہنزہ کے لئے اضافی نشست دیا جاءئے جو کہ ایک درینہ مطالبہ ہے۔جبکہ ہنزہ اور نگر ماضی میں ایک الگ الگ ریاستیں رہ چکی ہے کو الگ الگ ضلع بنایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے ہیڈ کواٹرعلی میں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی مدنظر رکھتے ہوئے صفائی کا انتظام نہیں ہے بندوبست کیا جائے۔ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے مسگر پاور پروجیکٹ کو جلد مکمل جائے اور حسن آباد اور مایون میں دو پاور پروجیکٹ ٹینڈر آخری مرحل میں ہے جلد ٹینڈ کیا جائے تاکہ انے والے وقتوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوسکے،
تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے جبکہ ہنزہ کے بزرگوں نے علاقائی موسیقی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جبکہ مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا۔یوم آزادی کے اس پر مسترت تقریب میں کمانڈر جی بی سکاوٹس، گلگت بلتستان کے سئینر سول و فوجی افسران کے علاوہ ہنزہ نگر سے تعلق رکھنے والے عمائدین ،عوام کی بہت بڑی تعداد میں یوم پاکستان کے تقریب میں شرکت کی۔مہمان خصوصی نے آخر میں مختلف پروگراموں میں حصہ لینے والے شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button