گلگت بلتستان

گھانچھے: کمشنر بلتستان کی کچہری میں عوام نے گندم، تعلیم، صحت اور بجلی کے مسائل کے انبار لگا دئیے

گانچھے ( محمد علی عالم) کمشنر بلتستان عبدالقمر شہزاد کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوارٹر خپلو میں لگائے گئے کھلی کچری میں عوام نے مسائل کے انبار لگادئے ۔ بجلی کیGhanchejpg غیر منصفانہ اور نہ ختم ہونے والے لوڈشیڈنگ پر عوام نے کہا کہ دیگر جگہوں میں بجلی آتی ہے مگر صرف ہیڈ کوارٹر میں بجلی نہیں ہوتی ہے۔ جس پر محکمہ برقیات کے اعلیٰ نے بجٹ کی کمی اور نالوں میں پانی کا بہانہ بنا کر ڈال دیا ۔ اس موقع پر عوام نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے فیس لینے کی باوجود بھی مریضو ں کو کو کوئی سہولت اور دوائی نہیں مل رہا بجلی نہ ہونے کی صورت میں ہسپتال میں کوئی دوسرا اپشن نہیں ہے ۔ اس وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ خصوصاً لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے سے خواتین کو سخت مشکلا ت کا درپیش ہے۔ عوام نے کہا کہ گانچھے میں ایجوکیشن کی کوئی سہولت نہیں ہے پورے ضلع میں صرف ایک بوائز انٹر کالج ہے مگر اس میں بھی لیکچر ز کی کمی سے نظام تعلیم بُری طرح متاثر ہے۔ خصواً طالبات کے کالج کی سہولت بلکل نہیں ہے۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کا سخت فقدان ہے۔
گندم کی سبسڈی پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
اس موقع پر کمشنر بلتستان نے کہا کہ کھلی کچری کا مقصد ہر عوام کی مسائل سنا ہے اور اس کے حل کے لئے سب سے پہلے یہاں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا اور اگر ہمارے بساط میں نہیں ہے تو ہم آگے تک عوامی مسائل پہنچا کر حل کریں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button