گلگت بلتستان

ٹیکسی ڈرائیور پر گلگت بلتستان کے وزیر اطلاعات سعدیہ دانش کے باوردی گن مین کا تشدد

گلگت (ابو ضرار سے ) اقتدار کے نشے میں دھت صوبائی وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش کی ھدایت پر ان کے باوردی گن مین بھائی نے گاڑی کو جگہ نہ ملنے پر غریب ٹیکسی ڈریوارکو بھرے بازار میں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالااور مبینہ طور پر جان سے مارنے کی کوشش کی.
justice-question2اتوار کے روز متاثرہ ٹیکسی ڈریوار اسلام الدین ساکن کنوداس نے صحافیوں کو بتایا کہ جوٹیال میں پبلک چوک کے قریب معمول کے مطابق سفر کر رھا تھا اور اس دوران عقب سے سعدیہ دانش کی گاڑی آرہی تھی جس کا مجھے علم نہیں تھا. گاڑی کو آگے جانے کی جگہ نہ ملنے پر ان کے محافظ بھائی نے صوبائی وزیر کے حکم پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور لوگوں کے سامنے مکوں اور گھنسوں کی بارش کردی اور اپنی سرکاری کلاشنکوف لوڈ کر کے مارنے کی تیاری کی. جس پر موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کرکے میری جان بچائی ۔
اسلام الدین کے مطابق سعدیہ دانش اپنی گاڑی کے کالے شیشوں سے تماشا دیکھتی رہی. اس حوالے سے سعدیہ دانش کا موقف معلوم کرنے کے لیے ان کے موبائل فون نمبر پر رابطہ کیا گیا لیکن ان کا جواب موصول نہ ھوسکا.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button