گلگت بلتستان

نواز شریف نے گلگت بلتستان کے لیے 8 منصوبوں کی منظوری دی، ترقیاتی فنڈ میں اضافہ ہوگا

گلگت ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے ترقیاتی فنڈ میں اضافہ سمیت 8 منصوبوں پر کام کی منظور ی دیدی ہے ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ترقیاتی فنڈ 18 ارب سے بڑھانے سمیت امراض قلب ہسپتال ،بابوسر ٹنل کی فوری تعمیر، پولیس میں 1500 افراد کی بھر تیوں، پی آئی اے کی پر وازوں میں اضا فہ اور پی ایس ڈی پی کے 25 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی باقاعدہ طور پر منظوری دیدی ہے ۔جبکہ پی آئی اے میں مخصوص نشتوں کی تعداد کو 20 کے کم کر کے 6 کر نے کی احکامات بھی جاری کر دئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ منصوبوں کی فہرست چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان کو پیش کی گئی تھی ۔اور سفارش کی گئی تھی کہ ان منصوبوں پر کام کی منظوری دی جائے مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی یہ سفارشات دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وزیر اعظم کو پیش کی گئی تھی جس پر وزیر ا عظم کی جانب سے باقاعدہ طور پر منظوری دیدی گئی ہے ۔اور متعلقہ اداروں کو کام شر وع کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے ایگزیکٹیو باڈی گلگت بلتستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات کی باقاعدہ منظوری دیدی ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان کے تر قیاتی فنڈ کو 8 ارب سے بڑھانے ، امراض قلب ہسپتال کی تعمیر ،راولپنڈی روڈ کے سلسلے میں بابو سر ٹنل کی فوری تکمیل ،1500 پولیس فورس بھرتی اور پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ کے فوری احکامات جاری کر دے ہیں ۔پی آئی اے میں افیسرز کی مخصوص نشتوں کی تعداد کو 20 سے کم کر کے 6 کر دی گئی ہے جس سے گریڈ بیس کے افیسران اکانومی پلس میں کوٹہ لینے کے حقدار ہونگے ۔وفاقی حکومت نے 25 ارب روپے مالیت کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی منظوری بھی دی ہے ۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا کو ترقیاتی عمل تیز کرنے کے احکامات بھی جاری کر دے گئے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button