گلگت بلتستان

ضلع غذر میں ایک اور لڑکی نے خودکشی کر لی، حکومتی اور غیر حکومتی ادارے مکمل ناکام

غذر(بیورورپورٹ) غذر میں خودکشی کا نہ رکنے والا سلسلہ بدستور جاری گاہکوچ بالا میں ایک اور حوا کی بیٹی نے اپنے ہی ہاتھوں اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ ضلع غذر میں خود کشیوں کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور تقریبا ایک عشرے سے جاری خودکشیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ ایک وبا کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اتوار کی صبح گاہکوچ بالا میں ایک اور نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ خود کشی کی اطلاع ملنے پر گاہکوچ تھانے کی پولیس نے ابتدائی کاروئی کے بعد نعش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال گاہکوچ منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ورثا کے حولے کر دیا گیا ۔بعد ازاں لڑکی کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں گاہکوچ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ غذر میں غذر میں کود کشیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑنا شروع ہو گئی ہے عوامی حلقوں نے سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ خود کشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو روکنے کے لئے صرف دعووں کی بجائے عملی اقدامات کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button