گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آج عظیم الشان دھرنا ہوگا

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
گلگت(مون شیرین) عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے ١٥ اپریل کے دھرنے کی تیاری آج پورے دن عروج پر رہی.  دھرنے کو کامیاب کرنے کے لئے عوامی ایکشن کمیٹی نے دیگر صوبوں کے عوام سے رابط تیز رکھا۔ منگل کے روز گھڑی باغ، جگلوٹ، جوتل اور دنیور میںپرامن دھرنا ہوگا جسکی اجازت ضلعی انتظامیہ سے لی گئی ہے  اور جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ صوبائی حکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد صوبہ بھر میں  دوبارہ دفعہ 144نافذ کردیا تاہم رات کو ضلعی انتظامیہ ںے دھرنے کے لیے پرمٹ جاری کر دی۔
پیر کے روز صوبائی حکومت کی طرف سے شہر کے مرکزی شاہراہوں پر لاوڈ اسپیکر کے ذریعے دفعہ144 کاا علان کیا گیا ۔ ایکشن کمیٹی نے دفعہ 144 کو مسترد کرتے ہوئے شہر بھر میں چند مہم کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز کاروباری مراکز کھلے اور اندرونی شہر ٹریفک معمول کے مطابق چلے گی جبکہ جگہ جگہ دھرنے کے باعث شاہراہ قراقرم گلگت تا راولپنڈی، گلگت تا ہنزہ اور شاہراہ غذر بند رہیگی۔ خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ کل دھرنے کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کریگی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں اور وکلا تنظیموں نے بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔
ایک پریس ریلیز کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کی ایگز یکٹو باڑی کا ایک اہم اجلاس مرکزی دفتر مجلس واحدت المسلمین گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں 2 گھنٹوں کی تفصیلی غور خوص کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری اخباری بیان میں کہا ہے ک ہ آج گلگت بلتستان کے تمام اضلاع گندم سبسڈی خاتمہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر مشتمل 9 نکاتی ایجنڈے پر عوامی دھرنے ہونگے ۔ ضلع گلگت کے چار مقامات گھڑی باغ، جوتل ، اور رحیم آباد کے درمیان اور جگلوٹ سئی میں ہوگا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے مطابق دھرنے تب تک جاری رکھیں گے جب تک عوامی ایکشن کمیٹی کے 9 نکاتی ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہیں ہوگا ۔ عوام دھرنوں میں بھرپور شرکت کرے اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے سبب جاجائے ، گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے دھرنے عوامی ایکشن کمیٹی کے ایگز یکٹو باڑی کے احکامات پر چلیں گے پر امن دھرنوں میں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار واقع پیش آئی اس سے پیدا ہونیوالی خراب صورتحال کے زمہ دار انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button