گلگت بلتستان

حکومت عوام کی رائے کو ہر حال میں مقدم رکھتی ہے، سعدیہ دانش نے اپنے نام سے جاری بیان کی تردید کردی

گلگت(نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات محترمہ سعدیہ دانش نے اپنے نام سے جاری ہونے والے بیان کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ حکومت عوام کی رائے کو ہر حال میں مقدم رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہسپتالوں میں لئے جانے والے فیسوں کا نفاذ کو واپس کیا گیا۔ تاہم انہوں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ کہیں کچھ کالی بھڑیں ان کی صفوں میں گھس نہ جائے۔
sadiaتازہ ترین بیان میں مطابق وزیر اطلاعات گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پارلیمان میں آنے کیلئے دیوانہ ہو کر غیر جمہوری الفاظ کی ادئیگی سیاست دانوں کو زیب نہیں دیتی انہوں نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ عوام کی طاقت کے بل بوتے اقتدار کی ایوانوں میں انے والی جماعت عوام کے پاس جانے والی ہے تو یہ کس طرح ان کے حقوق کی حق تلفی کر سکتی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلی اور چیف سیکریڑی کے مابین ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ اس معاملے کووفا کی سطح پر اتھایا جائے تاہم حالات کی باریک بینوں کوسمجھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی کا مظاہر کرنا چاہیے انہوں نے کہا عوام کا احتجاج کرنا حق ہے ان ان کے یہ حق دینا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر احتجاج ریکارڈ کراکر پرامن طور پر منتشر ہونا بھی ان کی ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی ترسیل پر دی جانے والی سبسڈی بدستور مل رہی ہے اور گندم ایشو کو وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جا رہا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ہر حال میں عوام کی رائے کو فوقیت دینگے مگر آمرانہ ذہن رکھنے والے افراد عوام کی جذبات سے کھیلناچھوڑ دے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کی طاقت کو غیر محسوس انداز میں میں اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم عوام کے مطالبہ کو وزیراعظم پاکستان کے سامنے رکھیں گے اور بتائینگے کہ گلگت بلتستان کے عوام کیا چاہتے ہیں تاہم معاملات کو غلط انداز میں پیش کرکے عوام کے جذبات کر ابھارنا غلط بات ہے عوام کو حقائق بر عکس تصویر کشی کرکے ذوالفقار علی بھٹو کا دیا ہو تحفہ کو متنازعہ بنانے کی مذموم مقاصد ہرگز حاصل نہیں ہونگے بلکہ انہیں منہ کی کھانی پڑیگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button