گلگت بلتستان

دھرنے کا پانچوں روز، عوامی طاقت کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ برا نکلے گا، آغا علی اور دیگر مقررین کا سکردو میں خطاب

Syed Ali Rizwi GS Skd
سکردو: مجلس وحدت المسلمین کے رہنما آغا علی دھرنے کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں

سکردو(رضاقصیر ) یادگار چوک پر پانچویں روز بھی دھرنا جاری رہا، اس دوران عوام کی کثیر تعداد دھرنے میں موجود رہی، دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے وحدت المسلمین کے رہنما آغاعلی رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ گندم سبسڈی کی بحالی تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی طاقت کو سمجھیں ورنہ سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ عوامی طاقت کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ بہت برا نکلے گا۔ مقررین نے صوبائی اور وفاقی حکومت کے کردار پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور صوبے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، حکمران ذاتی مفادات کیلئے کروڑوں روپے لوٹ رہے ہیں مگر عوامی مفاد کیلئے ایک روپیہ خرچ کرنے سے کترا رہے ہیں، عوام ان لوگوں کی حقیقت کو جان گئے ہیں۔مقررین کی جذباتی تقریروں کے دوران عوام صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button