گلگت بلتستان

جون سے پہلے بجلی کے 12 منصوبے مکمل کر لیے جائینگے، ڈاگھا نے کام تیز کرنے کی ہدایت کردی

گلگت(پ ر)حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 12منصوبے جلد ہی مکمل کر رہی ہے جس سے جون کے آخر تک گلگت بلتستان کو 25میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی جس سے عوام کو درپیش مسئلہ حل ہو جائے گاحکومت گلگت بلتستان نے صوبے بھر میں جاری بجلی کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور محکمہ واٹر اینڈ پاور کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ تمام منصوبے بروقت مکمل کر دئیے جائیں۔
downloadسرکاری ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگھا نے محکمہ برقیات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے میں بجلی کی فراونی کو فروغ دیں کیونکہ حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کے میسر ذرائع کو عوام کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے کچھ آفیسران کی ذمہ داری بھی لگا دی ہے کہ وہ ان تمام منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیں اور انہیں بروقت آگاہ کریں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان تمام بجلی گھروں کی تعمیر کئے جائینگے۔ بجلی کے منصوبوں پر کام تیز کر دیا گیا ہے اور مزید نئے منصوبوں پر کام کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری علاقے میں بجلی کو وافر کرنے کیلئے سخت دلچسپی لے رہے ہیں اور ہر منصوبے پر انہیں وقتاً فوقتاً تفصیلی طور پر آگاہ کر دیا جاتا ہے ذرائع نے کہا کہ تمام بجلی گھروں پر مستعدی سے کام ہو رہا ہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button