گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت اور ایف اے او ملکر زرعی ترقیاتی کے لئے منصوبے شروع کریں گے

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کی حکومت اور غیر سرکاری تنظیم فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن کے اشتراک سے علاقے میں کئی اہم ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے لیئے چیف سیکریٹری محمد یونس ڈاگھا نے منظوری دے دی ہے جس کے بعد علاقے میں زراعت کے میدان میں بڑی ترقی ہوگی۔ سرکاری زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ FAOنے حامی بھری ہے کہ گلگت بلتستان میں زراعت کے شعبے میں کئی ایسے منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں جس کے بعد علاقے میں زرعی اجناس کی بہتات ہوگی۔
faoسرکاری زرائع نے کہا ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے محکمہ زراعت ہدایت کی ہے کہ سائنسی خطوط پر کام کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کی زندگیوں میں زراعت کے زریعے خوش حالی آئے۔ زرائع نے کہا کہ چیف سیکریٹری اور FAO کے سربراہ کے مابین ملاقات بھی ان ہی کوششوں کا حصہ ہے۔
زرائع نے مزید کہا ہے کہ زراعت کو ترقی کا زینہ بنانے کے لیئے محکمے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے منصوبوں پر کام کرے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں۔ محکمہ زراعت کو کہا گیا ہے کہ علاقے میں روزگار کی فراہمی میں زراعت ایک کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اور شب و روز کی محنت سے علاقے میں اس شعبے کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ زرائع نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان اور FAOمل کر اس طرح کی کوششوں کو کامیاب کر سکتے ہیں۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button