سیاحتگلگت بلتستان

چیف سیکریٹری سے پی ٹی ڈی سی کےمینیجنگ ڈرائریکٹر کی ملاقات، سیاحت کے فروغ پر گفتگو

CS pic (1)
گلگت( پ ر) مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن چوہدری کبیر احمد خان نے آج گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری محمد یونس ڈاگھا سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں اور PTDCکے زیر اہتمام ہوٹلز اور ریزارٹس کے حوالے سے بات چیت کی۔ یاد رہے کہ ایم ڈی PTDC وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر گلگت بلتستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد گلگت بلتستان میں انکے ادارے کے زیر سایہ کام کرنے والے ہوٹلز کی پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے بہتری اور کارکردگی میں اضافہ ہے۔ پی ٹی ڈی سی صوبے میں جھیلوں کے کنارے واقع ان تمام ہوٹلز اور ریزارٹس کو ماڈل ریزارٹس میں تبدیل کرنا چاہ رہی ہے تاکہ سیاحوں کو قیام اور تعام کی بہترین سہولیات میسر ہو سکیں۔ ان میں پھنڈر، گوپس، راما استور، اور سدپارہ سکردو کے پی ٹی ڈی دی کے ہوٹلز شامل ہیں۔ ان تمام ہوٹلز کو نجی شعبے کے اشتراک سے معیاری قیام گاہوں میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے سیاح ان علاقوں کی دلکشی اور قدرتی حسن سے بہتر طور پر لطف اندوز ہو سکیں۔
گلگت بلتستان کی مختلف وادیاں قدرتی حسن میں اپنی مثال آپ ہیں اور وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ ان تمام مقامات پر تفریح کے لیئے لوگوں کو اعلیٰ معیار کی سہولیات مہیا کی جایءں۔ موسم سرما میں صوبے میں بہت کم تعداد میں سیاح آتے ہیں اور اس کمی کو پورا کرنے کے لیئے گلگت کے نواحی علاقے نلتر میں سردیوں میں نلتر سکی انگ چیمپیئن شپ کے دوران ملک بھر سے کھلاڑی اور شائقین کی رہائش کے لیئے پی ٹی ڈی سی ایک خوبصورت ہوٹل کی تعمیر کا ارادہ رکھتی ہے اور اس سلسلے میں مینیجنگ ڈائریکٹر واپس جا کر وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرینگے جس سے خطے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے صوبے میں ٹورزم کی ترقی کے حوالے سے جاری مقامی حکومت کی کاوشوں اور اگلے مہینے ہونے والے سلک روٹ فیسٹول کی تیاریوں کے بارے میں ایم ڈی کو آگاہ کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button