گلگت بلتستان

ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے ڈیمانڈ منظور نہیں ہوے تو پورے ملک میں احتجاج کریں گے: حیدر عباس رضوی

HAR

گلگت( پ ر) ہم جی بی کے 20 لاکھ عوام کیساتھ کھڑے ہیں اور ایم کیو ایم کے پورے ورکرز و قائد تحریک الطاف حسین ایکشن کمیٹی کیساتھ ہے اگر ایکشن کمیٹی کے ڈیمانڈ حل نہیں ہوئے تو مسئلے کو قومی اسمبلی و سینٹ میں اٹھائیں گے جس طرح جی بی عوام متحد ہوئے ہیں ہم اس عمل کو سراہتے ہیں ۔ قائد تحریک جی بی کے عوام اور ایکشن کمیٹی کیساتھ ہے۔

ان خیالات کا اظہار رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم کے ممبر حیدر عباس رضوی نے مرکزی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلے حل نہیں ہوئے تو کراچی سمیت پورے ملک میں احتجاج کرینگے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کیساتھ ہیں۔

دھرنے سے خطا ب کرتے ہوئے کوارڑینیٹر و سپوکس پرسن (نمائندہ) ںے وجاہت علی نے کہا گورنمنٹ فوراً مسائل حل کرے، اور عوام کے صبر کے امتحان نہ لیا جائے اور جی بی جتنی انٹر نیشنل روٹس نکلتے ہیں فوراً کھولا جائے اور جی بی کو اکنامکس زون بنایا جائے جس سے عوام میں مایوسی کا خاتمہ ہوگا چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل در آمد نہیں ہوئی تو سخت لائحہ عمل ہوگا ۔ 10 دنوں سے جی بی کے عوام روڈ پر ہیں گورنمنٹ ٹس سے مٹس نہیں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button