گلگت بلتستان

حکومت متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے فلاح کا خیال رکھےگی، تمام نان ٹیکنیکل سٹاف مقامی ہونگے: چیرمین واپڈا

چلاس(ایس ایچ غوری) چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے کہا ہے کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے جذبات اور احساسات کا مکمل خیال رکھا جائیگا ،نان ٹیکنکل سٹاف مقامی ہونگے حکومت متاثرین کے تمام ایشوزانتہائی سنجیدگی ، باہمی رضامندی اور افہام و تفہیم سے حل کرے گی حکومت اور واپڈا متاثرین کے ویلفیئر کا خیال رکھتی ہے دیامر بھاشہ ڈیم کے جو آفیسرز واپڈا ہاؤس میں تعینات ہیں انہیں فوری چلاس شفٹ کیا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے پہلا دورہ چلاس کے موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا کے ہمراہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی سے ملاقات اور میڈیا کے نمائیندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم 14بلین کا پراجیکٹ ہے مقامی آبادی کو ساتھ لیکر چلیں ینگے اور عوام کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا چلاس میں وکیشنل ٹریننگ سنٹر،ہسپتال کی تعمیر سمیت دیگر منصوبوں کی خود مانیئٹر کرونگا اور ہر ماہ باقاعدگی سے چلاس کا دورہ کرونگا۔
DBDانہوں نے کہا کہ حکومت ایک ضابطے کی تحت کام کرتی ہے متاثرین کے لئے ہم سب کچھ کرینگے انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر سے ایک طرف پانی وافر مقدار میں ذخیرہ ہوگا اور دوسری طرف توانائی مسلہء پر قابو پایا جاسکے گا جس سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور خطے میں خوشحالی آیئگی اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان یونس ڈاگا نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی سے کئی ملاقاتیں ہوئی ہے ان کے کئی اہم ترین مطالبات پر منظور کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کے اراضی کی قیمیتوں میں جائز اضافہ کیا جانا چاہیئے اس موقع دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی نے چیئرمین واپڈا ظفر محمود کو عہدے کاچارج سنبھالنے کے فوری بعد دورہ چلاس کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور چیف سیکرٹری یونس ڈاگا کی گلگت بلتستان میں شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ترقی ملنے پر خصوصی طور پر مبارکباد بھی دی قبل ازیں واپڈا چیئرمین ظفر محمود کو سرکٹ ہاؤس چلاس میں ضلعی انتظامیہ اور واپڈا نے دیامر بھاشہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی گئی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button