گلگت بلتستان

کانوائے سسٹم کے خاتمے تک ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم نہیں ہوگا: صدر، کوہستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن

شاہراہ قراقرم پر کانوائے سسٹم کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت بہت سست رفتاری سے ہوتی ہے. کانوائے نظام بسوں پر حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا
شاہراہ قراقرم پر کانوائے سسٹم کی وجہ سے لوگوں کی نقل و حرکت بہت سست رفتاری سے ہوتی ہے. کانوائے نظام بسوں پر حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا
چلاس(ایس ایچ غوری سے) کوہستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی گلزر نے کہا ہے کہ جب تک کانوائے سسٹم کو ختم نہیں کیا جاتا ہے ٹرانسپورٹرز ہڑتال ختم نہیں کرینگے،کانوائے کے نام پر مسافروں کو تکلیف اور ذہنی اذیت دیا جارہاہے شاہراہ قراقرم پر اب تک جتنی بھی دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں کانوائے کے دوران کئے گئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانوائے میں کم از کم چالیس سے پچاس گاڑیاں ہوتی ہیں جس میں ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کے لئے دو یا تین سیکورٹی کی گاڑیاں ہوتی ہیں اور ہر گاڑی میں دو یا تین سیکورٹی اہلکار موجود ہوتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیکورٹی سسٹم میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ رونماء ہوبھی جائے تو روکنا مشکل ہے حکومت کو چاہیئے کہ وہ کانوائے سسٹم کو ختم کرکے پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کی شاہراہ قراقرم پر پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ مسافروں کی سیکیورٹی حقیقی معنوں میں ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ کانوائے کے نام پر مسافروں کی تکالیف کا اندازہ وہی شخص لگا سکتا ہے جو اس روٹ پر سفر کرچکا ہو ،مختلف قسم کی بیمار،ضعیف العمر افراد،اور خواتین و بچوں کی حالت زار دیکھی نہیں جا سکتی ہے ہر چیک پوسٹ پر کئی کئی گھنٹے مسافرخوار ہو رہے ہیں نہ بیٹھنے کا انتظام نہ کھانے کا بندبست اور نہ رفع حاجت کا کوئی انتظام ہونے کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سنجیدگی سے ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کے مسائل کو سمجھے اور حالات کو دیکھ کرفوری ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کئے جایءں ورنہ ہمار ا ہڑتال جاری رہیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button