گلگت بلتستان

ضلع میں ایماندار افسروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے، دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کا مطالبہ

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ڈپٹی کمشنر دیامر ،اسسٹنٹ کمشنر چلاس اور جنرل منیجر دیامر بھاشہ ڈیم کو تبدیل کرے اور دوسرے ایماندار افیسروں کی تعیناتی عمل میں لائے ورنہ نہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کئے جائینگے اور نہ ہیپیمائش کی اجازت دینگے۔
Diamer

مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیامر بھاشہ ڈیم کمیٹی کے عہدیداروں مولانا قاضی عنایت اللہ کی سربراہی میں احمد عالم، نوشاد عالم،نجم خان،شاہ مرزا،نمبردارشکررحمت،مولانا عبدالرؤف،فرحت اللہ،حاجی عبدالودود،حاجی وزیر خان، عبداللہ،آفتاب آحمد و دیگر نے کہا کہ دیامر بھاشہ ڈیم کی تعمیر اہلیان دیامر کی تاریخی قربانی ہے اس ڈیم کی تعمیر کے ساتھ ہی نہ صرف دیامر کی مکمل تہذیب وثقافت زیرآب آئے گی بلکہ ہماری تمام آباد اراضی ،غیر ااباد اراضی سمیت قبرستان اور مساجد بھی پانی میں ڈوب جائینگی جبکہ بالائی زمینیں موسمی اثرات کی وجہ سے اثرانداز ہونگی اہلیان دیامر گذشتہ کئی سالوں سے پر امن احتجاج کے زریعے اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچایا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی.

انہوں نے کہا کہ شاید ہمارے آباؤ اجداد نے ڈیم کی تعمیر کی اجازت دیکر بہت بڑی غلطی کی ہے کیونکہ اس قربانی کا صلہ دینے کے بجائے ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے اور ہمارے جائز مطالبات کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے مسائل حل نہ ہونے کے سب سے بڑی رکاوٹ ڈپٹی کمشنر دیامر،اسسٹنٹ کمشنر چلاس،اور جی ایم واپڈا دیامر بھاشہ ڈیم ہیں انہوں نے کہا کہ تینوں آفیسروں کو فوری تبدیل کرکے ایماندار آفیسروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے ورنہ کسی صورت نہ حکومت سے مذاکرات کئے جائینگے اور نہ ری پیمائش کی اجازت دینگے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر فوری عملدآمد یقینی نہیں بنایئگا تو 5مئی سے شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دینگے جس کی تمام تر زمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی بحران عروج پر ہے کالاباغ ڈیم بعض ملک دشمن سیاستدانوں کی وجہ سے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نہیں بنایا جاسکا حالانکہ ملک میں مظبوط ترین حکومتیں تھیں جبکہ اہلیان دیامر نے بلاچوں و چرا لبیک کہنے کے باوجود ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو مطمئین کئے بغیر کسی صورت ڈیم کی تعمیر خواب کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین ڈیم کمیٹی نے متفقہ طور پر جو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے اس پر عملدرآمدکرکے ڈیم پر کام کا آغاز کیا جائیگا ورنہ عوام ہر قسم کی قربانی کے لئے تیا رہے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button