گلگت بلتستان

عوامی ایکشن کمیٹی کے دھرنے میں شریک رہنماؤں کا ہنزہ میں شاندار استقبال

ہنزہ (اکرام نجمی) سبسڈی تحریک کے کامیابی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ کے رہنما ؤں کی ہنزہ آمد پر شاندار استقبال ہوا تحریک میں شامل سیاسی کارکن بابا جان ،انور برچہ،نعیم اللہ خان،ریٹائرڈصوبیدارنوااللہ بیگ، اعجاز اور دیگر کارکنان کو ہار پہنائے گئے ہسپتال چوک علی آباد سے نٹکو آفس تک ریلی کی شکل میں ان لیڈران کو لایا گیا ۔

ریلی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کامریڈ بابا جان نے کاروباری حضرات ،ٹرانسپورٹرزسول سوسائٹی آرگنائزیشز اور عوام کا تحریک میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا اس موقعے پر کامریڈ بابا جان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نہ صرف گندم کی سبسڈی بلکہ امن کی سبسڈی بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور یہ سب کچھ عوام کی طاقت اور اتحاد ہی کی بدولت ممکن ہوا عوام ہنزہ نگر نے حکومت اور انتظامیہ کی تحریک کو دبانے کی تمام کوششوں کو ناکام بناکر ثابت کردیا کہ عوامی طاقت سے حقوق کو ہم چھین کر بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ بابا جان نے مطالبہ کیا کہ سوست کسٹمز میں گلگت بلتستان کے افراد تمام ٹیکسزکا فی الفور خاتمہ کیا جائے۔

استقبالیہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سماجی اور سیاسی رہنما اکرام اللہ جمال نے کہا کہ تحریک نے گھڑی باغ میں جو امن کا پودا لگایا ہے عوام گلگت بلتستان کو اس لازم ہے کہ وہ اس پودے کی حفاظت کرے اور مزید بہترین طریقے سے آبیاری کرے ۔

پیپلز پارٹی ہنزہ نگر کے سابقہ صدرفداکریم نے مرکزی عوامی ایکشن کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی ہنزہ نگر کوتحریک کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 1947کے بعد پہلی بار عوامی ایکشن کمیٹی پروقار اور پر امن دھرنا دیکراپنے آئینی حق کو منوانے میں کامیاب ہوا جس کیلئے عوام ہنزہ نگر تحریک کے رہنما احسان ایڈوکیٹ اور تحریک کے تمام کارکنان کا شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس تحریک کو کاغذی تحریک اور پانی کا بلبلہ کہہ رہے تھے ان لوگوں کیلئے یہ تحریک بہت بڑا پہاڈ بن گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button