تعلیم

فرنٹئیرکورپبلک سکول اینڈکالج چترال میں سالانہ یوم والدین کی تقریب

چترال (نذیرحسین شاہ نذیر) فرنٹئیرکورپبلک سکول اینڈکالج چترال میں سالانہ یوم والدین کے سلسلے میں ایک رنگارنگ تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر چترال محمدشعیب جدون ،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال ،پرنسپل فرنٹئیرکورپبلک سکول اینڈکالج صمدگل سمیت اساتذہ اوروالدین کی ایک بہت بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل صمدگل نے کہاکہ اس ادارے کی بنیاد1996میں رکھی گئی تھی اورپہلے بیج میں صرف دس طالب علم تھے لیکن اب یہاں طلباء وطالبات کی تعداد 1120ہے والدین کی دلچسپی کو مدنظررکھتے ہوئے اس سکول کوکالج کادرجہ دیاجاچکاہے۔سرحدوں کی دفاع کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی چترال سکاؤٹس کی گرانقدر خدمات ہیں۔ضلع چترال میں معیاری تعلیم کو عام کرنے کے لئے یہ ادارہ دن رات سرگرم عمل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چترال محمدشعیب جدون نے کہاکہ مغربی اقوام کی ترقی کاراز حصول علم میں مضمرہے جس دورمیں ہمارے بادشاہ محل اورقلعے بنانے میں مصروف تھے مغرب میں کالج اوریونیورسٹیوں کی بنیاد رکھی جارہی تھی۔آج اگرہم ملک کو اقوام عالم کی صف میں نمایان مقام دیناچاہتے ہیں توہمیں معیاری تعلیم کو اولین ترجیح دینی ہوگی۔تقریب میں اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نعیم اقبال نے کہاکہ چترال کے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اورچترال کے لوگ علم سے والہانہ محبت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ضلع چترال کاشمار پاکستان کے تعلیم یافتہ ضلعوں میں ہوتاہے۔چترال سکاؤٹس تعلیم کوعام کرنے میں بھرپورکوشش کرے گی وراسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دورش ،چترال اورمستوج میں تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں جہاں چترال کے بچوں کوانتہائی مناسب فیس کے بدلے معیاری تعلیم دی جاتی ہے اور بہت جلدایف سی پی ایس چترال میں پڑھنے والے بچوں اوربچیوں کے لئے ہاسٹلز بنائے جائیں گے۔اس طرح مقامی طلباء وطالبات کے ساتھ چترال کے دوردراز علاقوں سے آنے والے بچوں اوربچیوں کو معیاری تعلیم سے مستفیدہونے کاموقع ملے گا۔انہوں نے اساتذہ کرام پرزوردیا کہ وہ چترال نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراہستہ کرنے کے لئے بھرپورمحنت کریں۔۔تقریب کی مناسبت سے سکول ہذاکے بچوں اوربچیوں نے رنگارنگ پروگرامز ترتیب دے تھے طلباء وطالبات نے پی ٹی،ٹیبلو،ڈرامہ،خاکہ ،روایتی اورثقافتی شوزکامظاہرہ کرکے ناظرین سے خوب داد حاصل کی ۔آخرمیں اپنی اپنی کلاسوں میں نمایان پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں ٹرافیان اورسرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button