گلگت بلتستان

ہنزہ نگرکے واحد ٹی بی مرکز کو بند کرنا عوام دشمنی ہے: عالم جان، صدر پی ایم ایل این

tb_day_2012_300x234گلگت (پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے صدر جان عالم نے کہا ہے کہ ہنزہ نگر سے اکلوتے ٹی بی سنٹر کو بند کرنا محکمہ صحت کی عوام دشمن پالیسی ہے انسداد ٹی بی کے لئے ٹی بی سنٹر کی توسیع اور مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کی بجائے واجد سنٹر کو بھی بند کرنے کے محکمہ صحت کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف عالمی سطح پر ٹی بی کو معاشرے کیلئے خطرناک بیماری قرار دیتے ہوئے اس تیزی سے پھیلتے ہوئے بیماری کیخلاف اعلان جنگ کیا گیا ہے تو دوسری جانب محکمہ صحت نے ہنزہ نگر سے ٹی بی سنٹر کو گزشتہ 4ماہ سے بند کررکھ ہے علاقے کو ٹی بی زدہ بنانے کی سازش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ 4ماہ سے ٹی بی سنٹر کی بندش کی وجہ سے ہنزہ نگر کے دور دراز کے علاقے چپورسن، ہوپر، ہسپر، شمشال اوردیگرعلاقوں کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوراً سے قبل ہنزہ میں ٹی بی سنٹر کو بحال کیا جائے بصورت دیگر عوام محکمہ صحت کے خلاف سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button