گلگت بلتستان

گلگت میں تعزیتی اجلاس، سینئر وکیل راشد رحمان کے قتل کی شدید مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

newspaper

گلگت (پریس ریلیز) بروز جمعرات انسانی حقوق کمیشن برائے پاکستان کے صوبائی دفترگلگت میں، ایچ ۔آر۔سی۔پی ٹاسک فورس آفس ملتان کے کوآرڈینیٹر، سینئر وکیل اور انسانی حقوق کا محافظ راشد رحمان کے بیہیمانہ قتل کے خلاف گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے فعال کارکنوں اورایچ ۔آر۔سی۔پی کور گروپ کا ایک ہنگامی مذمتی و تعز یتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا کہ حملے میں ملوث ملزمان اور اس بہیمانہ قتل کے ماسٹر مائنڈز کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 

اجلاس میں تشویش ظاہر کیا گیا کہ انسانی حقوق کے سر گرم کارکن اور وکیل راشدرحمان کو کمرۂ عدالت میں قتل کی دھمکیاں دینے کا واقع حکومت پنجاب کے نوٹس میں لانے کے باوجود بروقت ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لانے اور اس کے نتیجے میں راشد رحمان کے بیہیمانہ قتل کے واقعے کا رونما ہو۔ اراکین نے مطالبہ کیا کہ قتل کی دھمکیوں کے حوالے سے نوٹس دلانے کے باوجود کاروائی نہ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے ان کو سزا دی جائے۔

جلاس اس بات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے افراد کے لئے ایک غیر محفوظ ملک بنتا جا رہا ہے۔ جس کا وا ضع ثبوت یہ ہے کی گذشتہ چار سالوں میں پاکستان میں کئی انسانی حقوق کے کارکن،صحافی، وکلاء اور اپنے شعبوں میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالے افراد قتل کر دئے گئے ہیں۔ ایک قرار داد کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے قانون سازی اور اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس راشد رحمان کے خاندان، بیوہ اور بچوں سے راشد رحمان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے اپنی دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

اجلاس گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کے کارکن برکت علی کو ملنے والی دھمکی کی مذمت بھی کی گئی اور زمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار بھی کیا گیا کہ راشد رحمان کے قتل جیسے بزدلانہ حرکت سے ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کی تحریک کو نہیں روکا جا سکتا بلکہ ایسے واقعات سے اس میں مزید جوش اور ولولہ پیدا ہوگا۔ آخر میں راشد رحمان کے قتل کے واقعے کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تعزیتی اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے کنوئینر ایڈوکیٹ احسان علی، عوامی ورکرز پارٹی کے بابا جان، ایڈوکیٹ وزیر شفیع، اسرار الدین اسرار، قاسم شاہ، ارشاد کاظمی، اسلم انقلابی، لال جہان، حیدر علی، برکت علی، حامد حسین، مرجان عزیز اور دیگر شریک تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button