سیاستگلگت بلتستان

یاسین کی معروف شخصیت پیرسید امیر شاہ ساتھیوں سمیت نون لیگ میں شامل

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( مون شیرین) یاسین کی مشہور ومعروف سیاسی ، سماجی و مذہبی شخصیت پیر سید امیر شاہ ، اُس کے فرزند سید کریم شاہ، فراز احمد فراز  درجنوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے، مسلم لیگ (ن) کے چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن نے ہار پہنا کر ان کو پارٹی میں خوش آمدید کہا. اُنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے سکرٹیریٹ میں ایک تقریب کے دوران مسلم لیگ(ن) مین شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگ سے اُس کی گہری وابسطگی ہے کیونکہ ملسم لیگ نے مسلسل کوششوں کے بعد برصغیر کےمسلمانوں کے لئے ایک الگ ریاست قائم کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی پارٹی کے لئے واقف کر رہے ہیں. اس موقعے پر مسلم لیگ کے مرحوم رہنما راجہ شبیر ولی کی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ بھی پڑھی گئی.

یاد رہے کہ موصوف پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ رہنما گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علیشاہ کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button