گلگت بلتستان

ہنزہ، ششکٹ اور گلمت کے درمیان عارضی پل بند کرنے کا فیصلہ، سفری مشکلات میں اضافہ

عارضی پل کی حالت مخدوش ہو چکی تھی اسلیے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم متبادل ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے سفری مشکلت میں اضافے کا خدشہ ہے
عارضی پل کی حالت مخدوش ہو چکی تھی اسلیے اسے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، تاہم متبادل ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے سفری مشکلت میں اضافے کا خدشہ ہے

ہنزہ ۔نگر(اکرام نجمی) ششکٹ اور گلمت گوجال کے درمیان قائم عارضی پیدل چلنے کیلئے بنایا گیا پل پانی کے تیز بہاؤ اور قریبی زمین کے مسلسل کٹا ؤ کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس پل کے بندش کے بعد ششکٹ گاؤں کا زمینی راستہ ایک بار پھر مکمل منقطع ہوگا ۔

انتظامیہ کے مطابق یہ پل کٹا ؤ کی وجہ سے خطرناک بن چکا ہے اور کسی بھی مالی و جانی نقصان سے بچنے کے خاطر پل پر آمد رفت کو بند کرنا پڑا ہے ۔

پہاڈوں پر گلیشئرز پگھلنے کے ساتھ ساتھ نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے جس سے عطاآباد جھیل میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہا ہے اور کئی جگہوں پرلوگ پانی میں پیدل چل کر کشتی تک پہچتے ہیں اس صورتحال میں مریضوں ،خواتین اور بچوں کیلئے سفر کرتا نہایت مشکل ہوتا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button