گلگت بلتستان

ہنزہ نگر میں نجی بینکوں کے اے ٹی ایم بھی ہفتہ اتوار کو ناغہ کرتے ہیں، صارفین پریشان

ATM-not-workingہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) ہنزہ نگر کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں نجی بنکوں کا عوام کو دھوکہ، ہفتہ اور اتوار کو ATMسروس بند ہونے کے وجہ سے ہنزہ نگر کے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری محکموں میں کام کرنے والے لازمین کئی دنوں بعد اپنے کاموں کے سلسلے میں جب علی آباد پہنچتے ہے تو نجی بنک کےATMکو بھی تالا لگا کر خود کے ساتھ مشینوں کو بھی چھٹی دیتے ہے۔ جن کی ناقص پالیسوں نکی وجہ سے دور دراز کے عوام کو در بدر کے ٹھوکرئے کھانے پر مجبور ہے۔
جبکہ دوسری جانب بنکوں کے ملازمین آئے دن کاروباری حلقوں کے علاوہ راستوں پر ملے رہ گیروں کو بنک میں اکاونٹ کھولنے کی درخواستیں کر رہے ہیں۔ بنک میں کھاتہ کھولنے کا مطالب ہے کہ اپنے کاروباری ہویا عام فرد سب کو سہولت مل سکے۔ جبکہ اس کے برعکس کے ہنزہ کے نجی بنکس، جو اپنی مرضی کے مطابق چھٹی کے دن ملازمین کے ساتھ ATMکو بھی بن کرے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے منتظمین ، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پرُ زور اپیل کی ہے کہ بنکوں کی آئین کے تحت عوام کے سہولت کے خاطر چھٹی کے دن دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ نگر میں بھی بنکوں کو بھی پابند کیا جایا تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہو۔ یاتو عوام کو علم میں ہونا چاہیے کہ ہفتہ اور اتوار کے دن بھی بنک ملازمین کی طرح ATMکی چھٹی ہوتی ہے تاکہ عوام کو دھوکا نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button