کھیل

استور امن پولو کپ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

abrar 13-05-14 pix
استور(بیورو رپورٹ ) استور امن پولو کپ کے سلسلے میں ایک میچ استور ہیڈ کوارٹرراجا کلب اورداسخریم گوریکوٹ کے درمیان ہوا جسمیں ایس ایس پی استور فرخ رشید سمیت سینکڑوں کی تعداد میں تماشائی گراونڈ میں میچ دیکھنے کے لئے آئے تھے ۔کھیل کے پہلے ہاف میں میچ تین تین گول سے برابر تھا اور جب دوسرا ہاف شروع ہوا تو داسخریم وگورکوٹ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ وقت سے پہلے ہی میچ جیت لیا ۔ میچ کا اسکور کچھ یوں رہا ۔داسخریم گوریکوٹ 9گول اوراستور ہیڈکوارٹر راجا کلب 4گول۔ امن کپ ٹورنامنٹ کا فائنل کل تین بجے داسخریم گوریکوٹ اور راحمان پور کے درمیان ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button