گلگت بلتستان

ذاتی دشمنی پرچیف کورٹ گلگت کے احاطے میں ایک شخص قتل، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا

Gilgit Baltistan Police, Gb Policeگلگت(نمائندہ خصوصی) پولیس کی بروقت کارروائی قتل کے ملزمان موقع سے گرفتار،14مئی 2014کی صبح 9بجے کے قریب چیف کورٹ کے احاطے میں ملزمان محمد شریف ولد عبدالشریف اور شیر باز ولد شہزادہ ساکنان بسین نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر محمد طاہر ولد محمدقدوس ساکن گلاپور ضلع غذر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔اس دوران مسمی حاجب رسول ولد عبدالرزاق ساکن گلاپور جو کہ متقول کا حقیقی ماموں ہیں بھی زخمی ہو گئے اور فدا علی ولد محمد عظیم ملازم چیف کورٹ بھی بازو پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
اسی اثناء پولیس کی بروقت کارروائی سے موقع پر ہی ملزمان بالا آلہ قتل سمیت گرفتار ہوئے اور سٹی تھانہ گلگت منتقل کر دیا گیا ،ایس ایس پی ضلع گلگت محمد علی ضیاء نے پولیس اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دے کر سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔کورٹ کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے پرہجوم جائے وقوعہ سے ملزمان کو فوراً گرفتار کرنے پر عوامی حلقوں نے بھی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کارکردگی کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button