گلگت بلتستان

ہنزہ نگر، پل گرنے کے واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائے، ذمہ دار قانون سے نہیں بچ پائینگے: مہدی شاہ

SONY DSC

گلگت (پریس ریلیز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ جو ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کرتے ہیں انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ حسین آبادزیر تعمیر آر سی سی پل گرنے کے واقع کی مکمل انکوائری کرائی جائیگی۔ ذمہ دار قانونی کاروائی سے نہیں بچ سکتے ہیں۔ ہنزہ حسین آباد زیر تعمیرپل گرنے کے واقع کی شفاف انکوائیری کرائی جائیگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارائی کی جائیگی۔ حسین آباد زیر تعمیرآر سی سی پل گرنے کے واقع کو ٹیسٹ کیس بنائینگے۔ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ہنزہ حسین آباد کے ہنگامی دورے کے موقع پر محکمہ تعمیرات کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے محکمہ تعمیرات کے آفیسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی طرف سے عوامی نوعیت کے تعمیرات پراجیکٹ میں کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کی بھی نشاندہی کو یقینی بنایا جائے اور سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ زیر تعمیرحسین آباد پل گرنے سے مالی نقصان کا ازالہ متعلقہ ٹھیکیدار سے کرایا جائیگا۔ وزیرا علی نے کہا کہ محکمہ تعمیرات سے ٹینڈر جس ٹھیکیدار کے نام پر ہوگا تمام ذمہ داری اُس پر عائد ہوتی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کو سب لیٹ(Sublet ) کرنے سے ترقیاتی منصوبے التواء کا شکار ہوتے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی میعار بھی متاثر ہوتی ہے آئندہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو سب لیٹ کرنے کی مکمل حوصلہ شکنی کو یقینی بنا یا جائیگا۔

SONY DSCوزیر اعلیٰ نے حسین آبادزیر تعمیر پل گرنے والے جگہ کا معائینہ کرتے ہوئے کہا کہ حسین آباد زیر تعمیرپل کے علاوہ بھی تمام تعمیراتی پراجیکٹس میں شفافیت کو یقینی بنانے کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کرنے والوں کیخلاف بر وقت کاروائی یقینی بنانے کیلئے جلد حکمت عملی ترتیب دی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ تعمیرات کے آفیسران پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعمیرات کے ذمہ دار آفیسران حسین آباد زیر تعمیرپل کی منیٹرنگ شفاف طریقے سے کراتے تو آج یہ واقع پیش نہ ہوتا محکمہ تعمیرات کے آفیسران کی غیر ذمہ داری کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا اور انکوائیری میں جو ملازمین کوتاہی کے مرتکب ہونگے ان کے خلاف بغیر کسی مصلحیت کے سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایڈونس پیسے لینے کے باوجود منصوبے مکمل نا کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ہدایت کرونگا کے اس معاملے کی شفاف انکوائیری کو یقینی بنائے اور اس واقع کو ٹیسٹ کیس بنائیں تاکہ آئندہ کسی بھی عوامی نوعیت کے منصوبے کو کرپشن کے نظرہونے سے بچایا جاسکے وزیرا علیٰ نے سیکریٹری ورکس کو بھی ہدایت کی ہے کہ زیر تعمیر دیگر پلوں کی معیار کا معائینہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حسین آباد پل گرنے سے ہونے والے سرکاری خزانے کے نقصان کا ازالہ متعلقہ ٹھیکیدار سے کیا جائیگا۔ وزیرا علیٰ نے حسین آباد اور خضر آباد کے عمائید ین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے حسین آباد کے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت بھرپور اقدامات کریگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button