گلگت بلتستان

آنے والی بجٹ میں ہلال احمر گلگت بلتستان کے لئے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ رکھی جائیگی: وزیر اعلی

15-5-14 (1)
گلگت(پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کے لئے پانچ کروڑ کی خصوصی گرانٹ مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محکمہ فنانس اور محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو اس سلسلے میں فوری اجلاس طلب کرکے اعلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔
جمعرات کے روز پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری نور العین کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت کی روشنی میں گلگت بلتستان میں پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو درپیش مسائل کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی اور اپنے محسن کے احکامات کو ہر گز نظر انداز نہیں کریگی ۔انہوں نے سیکریٹری قانون ،ڈپٹی کمشنر گلگت ،کمشنر بلتستان اور ڈپٹی کمشنر سکردو سمیت تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ گلگت اور سکردو شہر میں ریڈ کریسنٹ کے دفاتر اور وےئر ہاوسز کی تعمیر کے لئے سرکاری اراضی کی فراہم کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں اور انہیں جلد از جلد صورتحال سے آگاہ کیا جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ریڈکریسنٹ سوسائٹی ملک کا ایک قومی فلاحی ادارہ ہے جو قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی امداد و بحالی سرگرمیوں میں حکومت کی بھر پور معاونت کرتی ہے ۔گلگت بلتستان میں ریڈ کریسنٹ نے مختصر عرصے میں سانحہ عطا آباد تلس گانچھے اور دیگر قدرتی آفات کے دوران نوازئیدہ صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر متاثرین کی امداد و بحالی کے لئے جو اقدامات سرانجام دی وہ یقیناًقابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انکے محسن کسی کا م کے لئے انہیں بتائے اور یہ کام نہیں کریں
۔سابق صدر کے لیٹر سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا ورنہ ابھی تک ریڈ کریسنٹ کے مسائل حل ہوچکے ہوتیں تاہم اب بھی وہ ادارے کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے تمام تر اقدامات کرینگے تاکہ یہ ادارہ مذید فعال اور مستحکم انداز میں علاقے میں خدمت انسانیت کے کام کو جاری رکھ سکے ۔اس موقع پر رید کریسنٹ سوسائٹی کے وفد نے وزیراعلیٰ کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش مالی مشکلات سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی پیش کردی ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button