گلگت بلتستان

سٹی پارک گلگت میں کروڑوں کی لاگت سے نصب شمسی توانائی کا نظام ناکارہ

شمسی توانائی کے پلیٹ گلگت سٹی پارک میں نصب ہیں لیکن ان سے کام نہیں لیا جا پا رہا. صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں ںے اس اہم منصوبے کو نظر انداز کر دیا ہے
شمسی توانائی کے پلیٹ گلگت سٹی پارک میں نصب ہیں لیکن ان سے کام نہیں لیا جا پا رہا. صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں ںے اس اہم منصوبے کو نظر انداز کر دیا ہے
گلگت(مون شیرین) 2002 میں گلگت کے عوام کے لئے پاک فوج کی طرف سے بنائے گئے سٹی پارک میں نصب شمسی توانائی کا نظام صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث ناکارہ ہوچکا ہے۔
مشرف دور میں ذرائع کے مطابق 22 کروڑ کی مالیت سے نصب ہوںے والے شمسی توانائی کا نظام بالکل ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے۔  یہ نظام  سٹی پارک میں بجلی کی کمی  پورا کرنے کے لئے جنرل مشرف کی حکومت کے دوران نصب کیا گیا تھا لیکن دور جہوریت میں یہ 22 کروڑ کا  منصوبہ  اب مکمل طور پر تباہ ہوا ہے۔ جبکہ عوامی حلقون کا کہنا ہے کہ سٹی پارک کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button