گلگت کے مشہورطالب شاہ ہوٹل میں بھڑکی آگ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی سے بجھا دی گئی

گلگت کے مشہورطالب شاہ ہوٹل میں بھڑکی آگ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی سے بجھا دی گئی

10 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

fire picture

گلگت (پریس ریلیز) جمعے کی صبح 10بجے کے قریب گھڑی باغ میں واقع طالب شاہ ہوٹل میں سیلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو 1122کی فائر فائیٹنگ ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزیدپھیلنے سے روک کر 30منٹ سے بھی کم وقت میں آگ پر مکمل قابو پالیا۔ ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں ہوٹل کے ایک بڑے حصے اور ملحقہ دوکانوں کو ایک بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔

ہوٹل کے ما لک اوروہاں موجود دیگر لوگوں نے بروقت مدد پر ریسکیو 1122کی کارکردگی کو بہت سراہا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔