گلگت بلتستان

وادی داریل میں مسلم لیگ نواز کا شاندار جلسہ

PML N
چلاس(ایس ایچ غوری ،اسداللہ) مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کا داریل میں تاریخی جلسہ ،صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن و دیگر پارٹی رہنماؤں کا شاندار استقبال ،شتیال پل سے داریل گماری تک سینکڑوں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل استقبالیہ ریلی،جگہ جگہ خیر مقدمی بینرز آویزاں ،اہلیان داریل نے اپنی روایت کے مطابق شدید ہوائی فائرنگ اور پھولوں کی پتیوں سے لیگی رہنماؤں کا تاریخی استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ گلگت بلتستان نے ضلع دیامر کے سب ڈویژن داریل میں تاریخی جلسہ کر کے باقاعدہ طور پر الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ۔صوبائی چیف آرگنائزر حافظ حفیظ الرحمن نے پارٹی رہنماؤں ڈویژنل صدر حاجی غندل شاہ،صوبائی ترجمان فاروق میر ،ضلعی صدر حاجی عبد الوحید ،حاجی محمد وکیل،وزیر اصغر ،بشارت اللہ،مختار حسین ،اسلم شاہ ویگر کے ہمراہ داریل کا دورہ کیا۔
مڈل سکول گماری داریل میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ مسلم لیگ ایک جامع منشور کے تحت آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی،عوام اپنی تقدیر بدلنے اور گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے مسلم لیگ کو ووٹ دیں ۔عوام اگر ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ذات پات ،قومیت ،برادری سے بالاتر ہو کر ووٹ کا استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ اصولوں کی سیاست کے قائل ہیں ،ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے اقتدار کے پیچھے بھاگنے والے نہیں ہیں ،کلرکوں اور ورک چارج کی سیاست سے نکلنا چاہتے ہیں عوام کو بااختیار بنائیں گے۔صوبائی چیف آرگنائزر نے کہا کہ ڈوگرہ نے اتنا نقصان اس خطے کو نہیں پہنچایا جتنا پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہنچایا ،حکمرانوں کی نیت کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی تھی ،استاد کے مقدس پیشے کو تین لاکھ میں فروخت کر دیا گیا ،خزانے کو بیدردی کے ساتھ لوٹا گیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے مسلم لیگ کے کسی وزیر پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا،وزیر اعظم میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق گلگت بلتستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے انہوں نے کہا کہ دیامر میں ڈسٹرکٹ کونسل کے کروڑوں روپے اپنوں میں بانٹ دئیے گئے ایک روپیہ کا ترقیاتی کام نہیں کیا گیا ایسے افراد کا وقت آنے پر احتساب کیا جائیگا داریل تانگیر کی اجتماعی ترقی کے لئے کمیونٹی کی شراکت لازمی ہے انہوں نے کہا کہ متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم اور ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا مکمل حمایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کا مسلہء حل کیا انشاء اللہ عوام کے تما م مطالبات آہستہ آہستہ حل کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدے نہیں کرتے ہیں عملی کام کرینگے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ داریل کے تمام مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ داریل اور تانگیر کے بیروزگاروں کو دیامر بھاشہ ڈیم میں وہ مراعات اور سہولیات ملیں ینگی جو دیگر عوام کو ملیں ینگی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) دیامر استور حاجی غندل شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے دیامر کو نظر انداز کردیا ہے جس کی وجہ سے دیامر مسائل کا اماہ جگاہ بن چکا ہے دیامر بھاشہ ڈیم کے لئے سیکورٹی فورس میں دیامر کے بے روزگاروں کو ترجیح دی جائے متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کے مسائل فوری حل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ جب تک بے روزگار نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا قیام امن کا خواب ادھورا رہیگا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ملک بحرانوں کا شکار ہوا داریل میں ہمشہ بے لوث خدمت کی عوام اب کی مسلم لیگ کو ووٹ دیں انشاء اللہ داریل کا تقدیر بدل دینگے سئینر رہنماء مسلم لیگ حاجی محمد وکیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہی کرپشن رہی ہے (ن) لیگ نے ہمیشہ ملکی بقاء کو مقدم جانا جس کی وجہ سے آج ایک بار پھر ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے ضلعی صدر مسلم لیگ دیامر حاجی عبدالوحید نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ داریل کے عوام مسلم لیگ کو کامیاب کرینگے مسلم لیگ کی کارکردگی نے مخالفین کا منہ بند کیا ہے اب عوام روایتی سیاست کے بجائے پارٹی کی سیاست کو فروغ دیں جلسہ عام سے سئینر رہنماء بشارت اللہ، شعیب، صدر عالم، قاری وزیر صدیقی ودیگر نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کی ترجمان پارٹی ہے انشاء اللہ آنے والا دور مسلم لیگ کا ہے اور مسلم لیگ گلگت بلتستان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی جلسہ کے دوران شیر آیا شیر آیا کے زبردست نعرہ بازی بھی کی گئی جبکہ سابق مشیر حیدر خان ودیگر (ن)لیگ کے دیگر ورکروں نے معزز مہمانوں کو روایتی چوغہ اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button