گلگت بلتستان

گلگت، وکلا کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے باہر ہاتھا پائی

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( مون شیرین) ینگ لائیزر، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن کے ممبراں وکلاء نے جمرات کے روز چیف کورٹ کے باہرضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے، ضلعی انتظامیہ کے مغرز عدالت کے حکم عدولی کر کے عدالت کے وقار کو ٹھیس پہنچایا ہے۔

احتجاج کے بعد وکلاء سپریم اپیلٹ کورٹ جوٹیال پہنچ گئے اور کورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی کورٹ کے مرکزی دروازے پر تعنیات قائم مقام اے سی گلگت حمزہ سالک اور اُس کے سرکاری محافظ نے وکلاء کو روکنے کی کوشش کی تو وکلاء مشتعل ہو گئے اور قائم مقمام اسسٹنٹ کمشنر سمت گارڈ کی پٹائی کر دی۔ جسکے بعد مشتعل وکلاء کورٹ کے اندر داخل ہو گئے۔وکلاء نے الزام لگا یا کہ اے سی نے انتہائی گندی زبان استعمال کر کے وکلاء کی توہین کی ۔

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

ہاتھا پائی کے بعد وکلاء جوٹیال تھانے پہنچ کر اے سی گلگت کے خلاف ایف آئی آر کے لئے درخواست دے دی جس میں اے سی اور گارڈ کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کاروائی کی استدعا کی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button