گلگت بلتستان

گوپس اور یاسین میں واقع چائینہ پل تین سالوں سے بھاری گاڑیوں کے لیے بند، تاجر پریشان

bridge
غذر(شاہدعلی) گوپس یاسین چایںہ پل گزشتہ تین سالوں سے ہر قسم کے بھاری ٹرانسپورٹ کے لیے بند ہونے سے تاجر برادری کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔بھاری بھر کم ٹراسپورٹ کا پل سے گزارنا ممنوع ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی نااہلی اورمنتخب عوامی نمائندوں کی غفلت سے پل کی مرمت کا کام کہی سالوں سے التوا ء کا شکار ہے۔
ٹرکوں کو پل کر اس کرنے سے پہلے سامان کی ان لوڈنگ کرانا ضروری ہے ۔اس اقدام سے ایک طرف تاجر برادری کاقیمتی وقت ضائع ہوتا ہے تودوسری جانب سامان کی ان لوڈنگ اور لوڈنگ کے تکلیف دہ مراحل سے بھی گزرنا پرتا ہے۔ جبکہ علاقے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ سفارشی افرادکوبھاری سامان سمیت پل سے کراس کرایا جاتاہے جو کہ خلاف قانون قدم ہے سب کے ساتھ برابربرتاو ہونا چاہے ۔
پل کے بند ہونے سے یاسین میں مہنگا ئی میں بھی مصنوعی اضافہ ہوا ہے غریب عوام سے اشیاء خوردونوش کی زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ دکانداراپنی مرضی کے مالک بن گےٗ ہیں ا ور زمہ داران منظرعام سے غائب ہیں۔
عوامی وسماجی حلقوں اور تاجر برادری نے حکومت سے پل کی مرمت کرنے اورعوام کوخود ساختہ مہنگا ئی سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button