گلگت بلتستان

خپلو میں "آکسیجن کی کمی” سے 1000 سے زائد مچھلیاں ہلاک

خپلو کے نزدیک دریائے شیوک کے دوسرے طرف گللزار فش فارم میں ایک ہزار سے زائد مچھلیوں کی ہلاکت سے مالک کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے
خپلو کے نزدیک دریائے شیوک کے دوسرے طرف گللزار فش فارم میں ایک ہزار سے زائد مچھلیوں کی ہلاکت سے مالک کو لاکھوں کا نقصان ہوا ہے

گانچھے (محمد علی عالم ) ڈی سی گانچھے کا فش فارم سلینگ کا دورہ ٹراؤٹ مچھلیوں کی ضیاع پر اظہار افسوس ادارہ کو بدستور نقصان کا سامنا پڑاتفصیلات کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر سے چند کلو میٹر پر قائم گلزار فش فارم میں زیر پرورش ایک ہزار سے زائد مچھلیاں آکسیجن کی کمی کے باعث لقمہ اجل بن گئے واقعہ کا سنتے ہی ڈپٹی کمشنر گانچھے بشارت حسین نے موقع پر جاکر جائے حادثہ کا معائینہ کیا اور لاکھوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا میڈیا سروے کے دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز غلام حسین نے کہا کہ مچھلیوں کی اموات کی بنیادی وجہ آکسیجن کی کمی ہے انہوں نے بتایا کہ آلودگی اور ابر آلود موسم و بارش کی وجہ سے آکسیجن کم پڑتا ہے انہوں نے لقمہ اجل بننے والے مچھلیوں کو کھانے کے لئے قابل استعمال قرار دے دیا جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ فش فارم 1997 میں قائم کیا ہے اب تک ملکی و غیر ملکی سیاح اس سے استفادہ حاصل کرتے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج سے 3 سال قبل بھی مچھلیوں کے اموات سے نقصان اٹھانا پڑا تھا انہوں نے کہا کہ محکمہ فشریز کا تعاون حاصل ہیں مگر انتظامیہ و کسی اور ادارہ نے توجہ مرکوز نہیں کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button