گلگت بلتستان

گلگت بلتستان، مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث کرداروں کی بحالی شروع

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) گلگت بلتستان میں مالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث کرداروں کی بحالی کا ،منگل بازار ،،لگ گیا محکمہ تعلیم ،محکمہ پی ڈبلیو ڈی ،محکمہ ایکسائز کے کریپٹ آفیسرز کو وزیر اعلی مہدی شاہ نے اقتدار کا سورج غروب ھونے سے قبل بھال کرنے پر کام شروع کردیا اربوں روپوں کی لوٹ مار اور ناجائز بھرتیوں میں ملوث افسران کو مرحلہ وار بحال کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ھے اور اس پر عمل درآمد کا آغاز بھی کردیا گیا ھے.
مذکورہ محکموں میں جس بے دردی کے ساتھ لوٹ مار کی گئی وہ کسی سے اب راز نہیں رہی ہے خلاف قانون اقدامات میں ملوث من پسندوں کو مختلف حیلے بہانوں سے بحال کیا جارہاہے اس صورت حال کے باعث ایمانداری سے خدمات سر انجام دینے والے فرض شناس آفیسرز کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے اور ان کو بھی مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی لوٹ مار کا حصہ بن جاے.
گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں میں گزشتہ چار سالوں کے دوران جتنی مالی بد عنوانیاں اور غیر قانونی بھرتیاں کی گئی اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی لیکن ان میں ملوث آفیسرز کو پسند و ناپسند کی بنیاد پر سزا و جزا دی جارہی ہے بااثر اور تگڑی سفارش رکھنے والے کریپٹ آفیسرز کو بچایا جارہا ھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button