گلگت بلتستان

"ضلعی انتظامیہ جیو ٹی وی کے خلاف ایف آئی آر درج کرے”، انور حسین برچہ کا مطالبہ

z440ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) تو ہین آ میز پروگرام کی نشر پر ہنزہ نگر انتظامیہ کا جیو ٹی وی کے خلاف FIRدرج کرنے سے انکار۔ان خیالات کا اظہار مشہور معروف سیاسی و سماجی شخصیت و رہنما بروشل نیشنل مومنٹ کے صدر انور حسین برچہ نے کہا کہ ہنزہ نگر انتظامیہ کے جیو ٹی وی کے خلاف FIRدرج نہیں کرنا ایسا ثابت ہوتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر میں جیو کی نشریات باقاعدہ طریقے سے چلا سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ رسالت ماف۔ خلفاےء راشدین ،اہل بیت رسول اور صحابہ کرام کا توہین ہو ا ہے جس کے لئے 18کروڑ پاکستانی عوام کے علاوہ کے علاوہ اوردنیا بھر کے مسلمان سرپا احتجاج ہیں۔

گزشتہ جمعہ شریف کے روز ضلع گلگت اور ہنزہ نگر کے مساجد کے خطابوں میں ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر کے شدید مذمت کیا گیا۔ اور گلگت کے مرکزی مسجد سے اہل سنت و جمعاعت توہین اہل بیت ،اور پاک فوج یکجہتی میں سراپااحتجاج جلوس نکالا گیا جس میں جیوٹی کے نشریات کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا کہ جلد از جلد جیو ٹی وی کے مالکان کے خلاف سخت سے سخت قانونی عمل میں لایا جائے ۔ مولانا خلیل قاسمی خطیب موتی مسجد نے زور دیتے ہوئے کہا انور برچہ کے دائر کیا ہوے درخواست پر ہنزہ نگر کے انتظامیہ جیو ٹی وی کے خلاف 24سے48گھنٹے میں FIRدرج کرے بصورت دیگر گھڑی باغ کے گراونڈ میں انسانوں کا سمندر کھڑا کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے۔انور حسین برچہ نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ FIRدرج نہ کرنے کی صورت میں سیشن کورٹ رجوع کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button