گلگت بلتستان

عوام کے جان و مال کی حفاظت پہلی ترجیح ہے: مہدی شاہ

SONY DSC
گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں بھرتی جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستان جغرافیائی اعتبار سے دیگر صوبوں سے حساس صوبہ ہے لہذا گلگت بلتستان کی حساسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کی ہے کہ میڈیا کو درپیش مسائل حل کرنے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات مذید بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے سیکریٹری انفارمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے اخبار ات کو درپیش مسائل کے قانونی حل کیلئے تشکیل دی جانے والی صوبائی وزیر اطلاعات کی سر براہی میں کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے باہی مشاورت سے مسئلے کا قانونی حل نکالیں تاکہ میڈیا کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کی بہتری اور تعمیر و ترقی کیلئے اقدامات کریگی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی داخلہ و اطلاعات سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button