ہنزہ نگر میں سائیکل سوار طلبہ کا بھی چالان، ایک ہزار فی کس جرمانہ

ہنزہ نگر میں سائیکل سوار طلبہ کا بھی چالان، ایک ہزار فی کس جرمانہ

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر انتظامیہ کی انوکھی کاروائی ، موٹر سائیکل کے ساتھ سائیکل چلانے والے طلبہ کو بھی چالان کیا گیا۔ غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر ہنزہ نگر علی آباد میں انتظامیہ کی ڈر سے کالج اور سکولوں میں طلبہ کا غیر حاضری۔ ضلعی انتظامیہ ہنزہ نگر حرکت میں آگئی گز شتہ روز ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی ہونے والے افراد کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا۔ جس میں بغیر ہلیمنٹ موٹر سائیکل سوار اور بغیر کاغذات کے استعمال میں آنے والی گاڑیوں ، موٹر سائیکل سواروں کے خلاف تحت ضابطہ کاروائی عمل میں لائے گئی اور آئندہ کے لئے جرمانے کے علاوہ وار ننگ بھی دی گئی۔ جبکہ دوسری جانب مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ کی جانب سے میڈیا سے بے بسی کے عالم میں اظہار کیا کہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں انتطامیہ کی جانب سے عوام اور طلبہ کوبے جا تنگ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔
How do the thin spokes and rims of bicycle wheels bear the weightگزشتہ دنوں ضلعی انتطامیہ کی جانب سے سائیکل سوار بلکہ موٹر سائیکل سوار وں جس میں ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو ایک ایک ہزار جرمانہ کیا گیا۔ جس پر طلبہ کے پاس جرمانے کی رقم نہ ہونے کی صورت میں طلبہ اپنے سائیکل و موٹر سائیکل انتظامیہ کے پاس چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہاں پر یہ عمل قابل زکر ہے کہ جہاں پر انتظامیہ ہیلمٹ اور دیگر لوازمات کرتی ہے تو وہاں پر انتطامیہ کو اس بات کا بھی خیال ہونا چاہے کہ عوام الناس کوباضاطہ طور پر ٹریفک قوانین اور ہائے وے قوانین سے روشناس کرائیں اور دیگر ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ان کو نرمی دی جائے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔