تعلیم

وائس چانسلر کی تعیناتی نہیں کی گئی تو قراقرم یونیورسٹی کانوکیشن نہیں ہونے دینگے، متحدہ طلبہ محاذ

10421658_908939895789774_2060980405_o

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طلبا تنظیوں کے اتحاد ،متحدہ طلبا محاذ، نے کہا ھے کہ نئے وائس چانسلر کو فوری تعینات نہ کیا گیا تو 23 جون کو ھونے والے کانوکیشن کا بائیکاٹ کرینگے اور چانسلر (صدر مملکت ) کو بھی شریک نہیں ہونے دیا جاے گا۔

گلگت پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوے متحدہ طلبا محاذ کے رہنماؤں محمد شاہد ،توصیف حسین اور شہزاد الہامی نے کہا کہ موجودہ وی سی ڈاکٹر نجمہ نجم کی مدت مکمل ہوچکی ھے اور نیے وائس چانسلر کے لیے امیدواروں کے انٹرویو بھی صدر مملکت لیے چکے ہیں لہذا فوری طور پر نئے وی سی کی تقرری عمل میں لائی جاے

انہوں نے کہا کہ اگر کانوکیشن سے قبل مسلہ ھل نہیں گیا تو یونیورسٹی کے طلباوطالبات کانوکیشن میں شریک نہیں ہونگے اور صدر مملکت جو کہ چانسلر بھی ہیں کو یونیورسٹی میں داخل ھونے نہیں دینگے.

طلبا محاذ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر نجمہ نجم غیر قانونی بھرتیاں اور عمر رسیدہ افراد کے کنٹریکٹ میں اضافہ کرکے ادارے کو تباہ کر رہی ہیں اور آفیسرز کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جارہا ھے اس صورت حال سے یونیورسٹی میں انتظامی سطع پر بدنظمی اور تعلیمی عمل بری طرح متاثر ھو رہا ھے

انہوں نے کہا کہ وی سی نے یونیورسٹی کو سیاسی شخصیات کی مداخلت کے ذریعے برباد کرنا شروع کردیا ھے روزانہ سیاسی لوگوں کے ساتھ مٹینگز ہورہی ہیں محمد شاہد و دیگر کا کہنا تھا ھم اپنے تعلیمی ادارے کو مزید تباہ ھوتا نہیں دیکھ سکتے ہیں چانسلر ممنون حسین نیے وی سی کی تقرری میں مزید تاخیر نہ کریں ڈاکٹر نجمہ نجم کو گلگت بلتستان کے عوام اور طلبا قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button