گلگت بلتستان

24 گھنٹوں میں تحقیقات، صدر اسمعیلی کونسل کے ساتھ زیادتی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی: مہدی شاہ

unnamed
گلگت (نمائندہ پامیر ٹائمز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صدر اسماعیلی کونسل کے ساتھ پیش آنے والے نا خوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے24 گھنٹے میں شفاف انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ انکوائری کی روشنی میں قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی قیام امن برقرار رکھنے میں اسماعیلی ریجنل کونسل کا کردار قابل تحسین رہاہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہد ی شاہ نے وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں چیئرمین پبلک ریلیشن کمیٹی برائے اسماعیلی ریجنل کونسل کے سربراہی میں ملاقات کرنے والے اسماعیلی ریجنل کونسل کا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں اسماعیلی ریجنل کونسل کے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی کمیونٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان میں امن وامان برقرار رکھنے میں حکومت کا ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی شدیدمذمت کرتے ہوئے چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکند ر سلطان راجہ کو ہدایت کی ہے کہ اس ناخوشگوار واقع کی 24 گھنٹوں میں شفاف انکوائری کو یقینی بنائیں انکوائری کی روشنی میں قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اس ناخوشگوار واقع میں جو بھی قصوروار ہوگا وہ قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکے گا کسی کو عوام پر زیادتی کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسانیت کا احترام سب پر لازم ہے اور صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔
قانون ساز اسمبلی سے اے آر بخاری نے رپورٹ کیا ہے کہ اسمبلی ممبران نے آج کے اجلاس میں اسماعیلی ریجننل کونسل کے صدر عبید اللہ بیگ پر پویس تشدد کی شدید مذمت کی۔  سپیکر وزیر بیگ نے رولنگ دی کہ ملوث اہلکاروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جاے۔
جمعہ کے روز اسمبلی کے جاری اجلاس میں ارکان نے پولیس گردی کو گلگت بلتستان کے امن کے خلاف سازش قرار دیا اور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جاے مرزا حسین ،فدا ناشاد ،مولانا سرور شاہ ،سلطان علی خان ،ایوب شاہ ،شیریں فاطمہ ،آمنہ انصاری وزیر حسن ،عبدالحمید ،رحمت خالق ،حاجی جانباز اور صوبائی وزیر بشیر احمد خان نے کہا کہ عبید اللہ بیگ ایک شریف نفس انسان ہیں ان پر حملہ علاقے کے امن کو نقصان پنچانے کی سازش ھے حکومت ملزمان سزا دے سپیکر وزیر بیگ نے بحث کو سمیٹے ھوے رولینگ دی کہ اس واقعہ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ھے عوام سراپا احتجاج ہیں حکومت روایتی تحقیقات کے بجائے ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر کے سزا دے۔

دوسری طرف چیف سکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صدر اسماعیلی ریجنل کونسل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مکمل شفاف انکوائری کرکے وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کیا جائیگا۔ ملاقات میں اسماعیلی ریجنل کے وفد نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے واقع کی 24 گھنٹوں میں شفاف انکوائری کے ہدایات دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی کی ہے اور امید ہے کہ شفاف انکوائری میں جو لوگ قصوروار ہونگے انکے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائیگا۔ اسماعیلی ریجنل کونسل نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے اور اآئندہ بھی اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔ صدر اسماعیلی ریجنل کونسل پر پولیس کی جانب سے بلاجواز تشدد سے عوام میں بے چینی اور عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوا ہے حکومت واقع میں ملوث قصورواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے عدم تحفظ کے احساس کو ختم کرے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. well said,but unluckily ya kesi ne be nahe socha ki asal qusurwar kon hain,jin ki waje se ya sab howe,ya tou aik din hona tha q ki zulfiqarabad qabirstan commitee aik land mafiya ha jin ka pusht panahee mukhi sahb khud kartain hain,us qabirstan ki ladayee aj ki nahe ya kayee barsu purani ha,ya wo log hain jo murdun kay leye ladtain hain or zindun ko sadak or pani nahe datain,yahe ha asal haqeeqat,if some one needs more clarification i will support …

Back to top button