شندور میلے میں ہمیں بھی نمائندگی دی جائے، جشن بہاراں کپ کی فاتح ٹیم کا مطالبہ

شندور میلے میں ہمیں بھی نمائندگی دی جائے، جشن بہاراں کپ کی فاتح ٹیم کا مطالبہ

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت (بیوروچیف سے ) جشن بہاراں پولو کپ کی فاتح ٹیم گلگت ریڈ نے شندور میلے میں نمایندگی کا حق مانگ لیا ہے۔  

گلگت ریڈ نے گزشتہ سال ٹرافی اپنے نام کرلی تھی جبکہ پچھلے سال بارشوں کے با عث سڑک بند ہونے سے شندور پولو فیسٹول کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا۔

گلگت ریڈ کے کپتان بہرام خان کے مطابق جشن بہاراں پولو کپ 2014 تنازعہ کا شکار ہوکر کسی کے نام نہیں ہوسکا لہذا گزشتہ سال کی فاتح ھماری ٹیم کو دینا کے بلند ترین پولو گرونڈ شندور میں 20 جون سے شروع ھونے والے تین روزہ میلے میں گلگت بلتستان کی نمائیندگی کا حق بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمہ دار حکام انصاف کی بنیاد پر فوری فیصلہ کر کے ٹیم کو سپورٹ کریں

شندور پولو فیسٹول میں سرکاری و غیر سرکاری فاتح ٹیموں کو مقابلے کے لیے میدان میں اتارا جاتا ھے اس بلند ترین پولو میدان میں ھونے والے مقابلوں میں زیادہ میچز میں گلگت کی ٹیم کامیابی سے ہمکنار ھوتی رهی ھے

شندور پولو میلے کو دیکھنے ھر سال ہزاروں افراد یھاں کا رخ کرتے ہیں

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔