گلگت بلتستان

کھرمنگ میں واقع منٹھوکھا بجلی گھر دو ہفتوں سے بند، نمائندہ بے خبر

کھرمنگ (محمد حسین) بلتستان کے علاقے سب ڈویثرن کھرمنگ میں واقع منٹھوکھا بجلی گھر پچھلے دو ہفتے سے بند، غاسنگ سے ہلال آباد تک کی اکثر آبادی بجلی سے محروم۔

اطلاعات کے مطابق موضع منٹھوکھا میں واقع ایک اہم بجلی گھر جس سے غاسنگ سے ہلال آباد تک کی کثیر آبادی کو بجلی مہیا کی جاتی تھی، پچھلے دو ہفتوں سے بند ہے، لیکن حکام، اور خصوصا، مقامی منتخب نمائندہ اس صورتحال سے بے خبر ہے۔ 

Picture kohalمقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندہ آنے والے الیکشن کی تیاری کے سلسلے میں سیاسی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔ مقامی افراد نے الزام لگایا کہ بی ڈبلیو ڈی کے حکام اس بجلی گھر کے لیے کھودے گئے نہر کو اپ گریڈ کرنے کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے ہضم کر جاتےہیں لیکن اب تک کوہل کو مضبوط نہیں بنایا جاسکا ہے۔ لوگوں نے الزام لگایا کہ ناقص میٹیریل استعمال کرنے کے سبب ہر سال گرمی اور سردی دونوں موسموں میں اس کوہل میں شگاف پڑھ جاتا ہے جو بعد میں ٹوٹ کر پانی کی ترسیل کو منقطع کردیتا ہے۔

علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ کہ اس پورے علاقے کو مہدی آباد اور طولتی سے بجلی کی مستقل سپلائی دی جائے ورنہ عوام مجبور ہو کر سکردو اولڈینگ روڈ کو بجلی بحال ہونے تک بند کرنے پر مجبور ہوںگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Gilgit Baltistan is a natural source of producing low cast eletrecy for country. Government should take something in practical

Back to top button