گلگت بلتستان

شگر اور کھرمنگ اضلاع پر اعتراضات سپریم اپیلیٹ کورٹ میں چیلنج ،سیکریٹریز عدالت طلب

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان نے شگر اور کھرمنگ اضلاع کے حوالے سے رٹ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرلی ۔سوموار کے روز سابق مشیر سیاحت عمران ندیم نے اپنے وکیل عارف چوھدری ایڈوکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ میں ایک رٹ پٹیشن داخل کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شگر اور کھرمنگ کو اضلاع بنانے کا اعلان کیا، اور بعد ازاں وزیر اعلی نے ان علاقوں کا دورہ کرکے 21 اور 23 مارچ 2013 کو مذکورہ دو عالاقوں کو اضلاع کا درجہ دینے کا اعلان بھی کیا۔ تاہم، 27 ستمبر 2013 کو اس وقت کے چیف سکریٹری نے وزیر اعلی کے احکامات کو اختیارات سے تجاوز قرارا دے کر مختلف اعتراضات لگاکر وزارت امور کشمیر کو ایک لیٹر لکھا، جس کی وجہ سے ان ضلعوں کا قیام نہیں عمل میں آیا۔

عمران ندیم نے اس لیٹر کو چلنج کرتے ھوے بذریعہ وکیل عدالت عظمیٰ سے درخواست کی کہ رٹ پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کیا جائے۔

معزز عدالت نے رٹ پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ھوے سکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان ،چیف سکریٹری ،سکریٹری داخلہ اور سکریٹری ایکسائز کو عدالت طلب کرلیا ہے۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button