گلگت بلتستان

پونیال، 2010 میں سیلاب برد ہونے والے ہائیم پل کا عارضی افتتاح کردیاگیا

غذر(شاہدعلی) گلگت چترال روڑ پر واقع ہایئم اور گوپس پل ۲۰۱۰ میں سیلاب کی نذر ہوئے تھے ان پلوں کے تباہ ہونے سے آمدورفت میں ٹراسپورٹرزکو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔محکمہ تعمیرات عامہ نے ان پلوں کی تعمیر مکمل کرکے عارضی طور پر ٹریفک کیلیے کھول دیا ۔ ڈپٹی کمشنر غذر راشید علی نے ہایئم پل کاعارضی طور پر افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے بروقت دو آرسی سی پلوں کی تعمیر مکمل کرنے پر ایگزیکٹو انجینئرزاور ٹھیکیدار کو شاباش دی۔
ایگزیکٹو انجینئرفرمان علی نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ غذر شاہراہ پر ان پلوں کی برو قت تعمیر سے ٹراسپورٹرز کی مشکلات ختم ہوں گی اور دیگر منصوبوں کو بھی جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔گوپس اور ہائیم پلوں کی تعمیر میں دو کروڑ اسی لاکھ کی لاگت آئی ہے جبکہ ۲۰۱۰ کے دوران ہایئم گاؤں میں سیلاب کی نذر ہونے واے روڑکی تعمیر کاکام بھی تیزی سے جاری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سلپی ار سی سی پل کی تعمیر کے حواے سے پری کوالیفکیشن کے بعد ٹینڈر ہوینئگے اور اس اہم پل کو بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گااب سوسٹ نالے میں پل نہ ہونے کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ جانے سے مشکلات کا سامنا ہے اسکا بھی حل نکلے گااور گلگت چترال روڑ پر سفر کرنے والوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جو ٹھکیدار تعمیراتی کام مکمل کرئے گا اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور پیسوں کی کمی نہیں ہے البتہ ایڈونس پیمنٹ کا سوال پیدا نہیں ہوتا جتناکام ٹھیکیدار کرے گا اس کے مطابق پیمنٹ ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button