گلگت بلتستان

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کا دورہ ہنزہ، گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ

ہنزہ نگر۔۔محکمہ ایکسائز اور اینڈ ٹیکسشن کے عملہ ہنزہ نگر کے گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے ہیں۔
ہنزہ نگر۔۔محکمہ ایکسائز اور اینڈ ٹیکسشن کا عملہ ہنزہ نگر میں گاڑیوں کے کاغذات کی چیکنگ کر رہے ہیں۔

ہنزہ نگر (اجلال حسین) گزشتہ روز محکمہ ایکسائزانیڈ ٹیکشن ،کے عملے نےپہلی دفعہ ہنزہ نگر کا دورہ کیا۔ ٹیم کی سربراہی ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کےابوبکر صدلق خان کر رہے تھے۔ٹیم نے ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ملاقات کیا جہاں پر روڈ پرمنٹ اور گاڑیوں کی کاغذات کا جانچ پٹرتال کیا۔ درجنوں گاڑیوں کی کاغذات اور روڈ پرمنٹ کی معیاد ختم ہونے پر چالان کیا گیا۔ جبکہ کارگوگاڑیوں کی شاہراہ قراقرم پر اورلوڈنگ پر چالان کیا گیا۔ جبکہ زائدالمیعاد گاڑویوں کے کاغذات کی چیکنگ کے بعد رینوبرموقع کیے گئے۔محکمہ ایکسائزاور ٹیکسشن نے ہنزہ علی آباد سے دیگر موضفات کو چلنے والی ٹرانسپورٹروں کے کرایوں کا تعین بھی کیا جائے گا۔ جسمیں علی آباد سے کریم آباد، التت، گنش، حید آباد، مرتضی آباد اور دیگر علاقوں کے لیے کلومیٹر کے حساب سے عوام سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔ محکمہ ٹیکسشن ہنزہ نگر کے سربراہ ابوبکر صدیق نے کہا کہ اس سے پہلے محکمہ نے ہنزہ نگر کے دورہ نہیں کیا تھا تاہم اب کے بعد محکمہ ایکسائز ہفتہ وار کے بنیاد پر ہنزہ نگر میں چیکنگ کی جائے گی جہاں پر گاڑیوں کی چیکنگ کے علاوہ متعلقہ روڈ پر چلنے کی نگر انی کرے گی خلاف قانون ٹرانسپورٹروں کو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کاغذات کی رنیونہ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کی خلاف بھی کاروائی کی جائی گی۔ ٹرانسپورٹرروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنزہ نگر میں ہفتہ وار دورہ کریگی اور کاغذات کو موقع پر ہی مکمل کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button