شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ میں داماس اور پرنس کلب کا میچ برابر، آج دوبارہ کھیلا جائیگا

شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ میں داماس اور پرنس کلب کا میچ برابر، آج دوبارہ کھیلا جائیگا

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گاہکوچ(نمایندہ پامیر ٹائمز) چٹورکھنڈ اشکومن میں جاری شہید امن سیف الرحمان فٹ بال ٹورنامنٹ میں داماس سپورٹس کلب اور پرنس کلب سنگل کے درمیان میچ مقررہ وقت تک دو دو گول سے برابر، دونوں ٹیموں کے کپتانوں اور سپورٹس کمیٹی نے مل کر میچ کو اگلے دن تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا. جبکہ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں چٹورکھنڈ الیون کی ٹیم نے یاسین الیون کو دو گول سے ہرا دیا. داماس سپورٹس کلب اور پرنس کلب سنگل کے درمیان میچ مقررہ وقت سے تین گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، جسکی وجہ میچ ختم ہونے سے قبل ہی اندھیرا چھا گیا اور میچ کو اگلے روز تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا. داماس سپورٹس کلب کی طرف سے پہلا گول ممتاز گوہر نے پانچویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول رستم نے دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں فری کک میں کیا. پرنس کلب سنگل نے آخری لمحات میں مقابلہ برابر کر دیا.میچ پیر کے روز چار بجے دوبارہ کھیلا جاےگا. چٹورکھنڈ اور یاسین الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیامیچ کئی بار بد نظمی کا شکارہو گیا جس کی وجہ سےامپائرکومیچ روکنا پڑا.
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔