شہید بینیظیر بھٹو کی اکسٹھویں سالگرہ کی تقریب میں مہدی شاہ مخالفین پر برس پڑے

شہید بینیظیر بھٹو کی اکسٹھویں سالگرہ کی تقریب میں مہدی شاہ مخالفین پر برس پڑے

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+
گلگت، وزیر اعلی گلگت بلتستان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت، وزیر اعلی گلگت بلتستان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

گلگت (مون شیرین) گلگت، شہید جہوریت بے نظیر بھٹو کی 61 ویں سالگرہ وزیر اعلیٰ ہاوس میں منقعد ہوئی جس میں وزیرا علیٰ، اور پپیلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزرا ، رہنما سمت جیالوں نے شرکت کی۔ سالگرہ کے موقع پر جیالوں نے خون کے عطیات دئیے ۔ وزیرا علیٰ نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی، مشیر سیاحت سعدیہ دانش ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمت دیگر رہنماوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پربھٹو کے احسانات بہت ہیں ۔ بے نظیر نے خون کا قربانی دے کت جہوریت کو زندہ رکھا۔
وزیر اعلیٰ نے مخالفین کو شدید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لاہور واقعہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث پیش آیا۔ پپیلز پارٹی شریفوں کی پارٹی ہے یہاں کوئی گلو بٹ نہیں ہے اگر میں حکم دوں کو ہزاروں گلو بٹ پیدا ہونگے۔ اُنہوں نے کہا کہ میرا پاس اتنے وسائل ہیں کہ مذید 3 شاہ ولاز بنا سکتا ہوں۔  مخالفین کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ اُنہوں نے اخبارات کو نھی تنقد کا نشانہ بناتے ہو ئے کہ ہوا ہمشیہ اُونچے درخت کو لگتا ہے۔  اس پانچ سال میں میڈیا نے بہت ٹریئل کیا ہے۔ آج اخبارت میرے خبر کے باعث فروخت ہو رہے ہیں ۔ اس میں میرا حصہ مجھے ملنا چاہیے۔بے نظیر بھٹو شہید کے سا لگرہ پر وزیراعلیٰ دل کھول کر مسلم لیگ(ن) کے خلاف بولے۔
تقریب کے آخر میں جیالے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کیک اور بسکٹ پر ٹوٹ پڑے۔
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔