گلگت بلتستان

چیف کورٹ ںے بچے کے امپهری معلق پل سے گرنے کا از خود نوٹس لیا، افسران اور ٹھیکیدار عدالت طلب

گلگت: گزشتہ ہفتے ایک بچہ حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کی وجہ سے دریائے گلگت میں جا گرا تھا . پل کی مرمت کے لیے ٹھکیدار کو پیسے دئیے جا چکے ہیں
گلگت: گزشتہ ہفتے ایک بچہ حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کی وجہ سے دریائے گلگت میں جا گرا تھا . پل کی مرمت کے لیے ٹھکیدار کو پیسے دئیے جا چکے ہیں
گلگت ( عبدالرحمان بخاری) چیف کورٹ گلگت بلتستان نے امپھر ی معلق پل سے طالب علم کے دریا میں گرنے کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ بدھ کے روز چےئر مین چیف کورٹ جسٹس صاحب خان نے گزشتہ دنوں امپھری معلق پل سے حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کی وجہ سے طالب علم مبین کے دریا میں گر کر جاں بحق ہونے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری ‘ سیکریٹری تعمیرات ‘ چیف انجینئر ‘ ایگزیکٹو انجینئر تعمیرات عامہ اور جیالہ ٹھیکیدار شرافت حسین کنگ کو 30 جون کو عدالت طلب کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں.
زرائع کے مطابق کیس کی سماعت جسٹس وزیر شکیل مقررہ تاریخ کو کر ینگے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پانچ سالہ طالب علم سکول جاتے ہوئے امپھری معلق پل سے گزررہا تھا کہ حفاظتی جنگلہ نہ ہونے کے باعث ایک سوزوکی کی ٹکر سے دریا گلگت میں گر کر لاپتہ ہوگیا جس کے خلاف ریور ویو روڈ اور کنوداس میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور گلگت سٹی تھانے میں درخواست بھی دی تھی ۔ بدھ کے روز چےئر مین چیف کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button