چترال

چترال یونین آف جرنلسٹس کا قیام عمل میں لایا گیا

چترال (گل حماد فاروقی) چترال سے تعلق رکھنے واے صحافیوں نے چترال یونین آف جرنلسٹس کے نام سے صحافیوں کے لئے ایک یونین کا قیام عمل میں لایا ہے، گزشتہ دنوں مقامی ہوٹل میں چترال کے مقامی صحافیوں کا اجلاس ہوا جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، چترال کے مسائل اور میڈیا کوریج کے حوالے سے صحافیوں کے کردار، نئی نسل کی صحافت کی فیلڈ کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوششوں اور دوسرے مسائل پر تفصیلی بحث ہوئی، اجلاس میں چترال کے نامور صحافیوں نے حصہ لیا اور ان تمام مسائل کا ادارک کرتے ہوئے سب نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چترال یونین آف جرنلسٹ کے نام سے ایک ادارے کا قیام عمل میں لایاجائے جس کے پلیٹ فارم کے تحت چترال کے تمام صحافی اپنے مسائل، علاقے کو درپیش مسائل اور چترال کی ملکی و غیر ملکی میڈیا میں نمائندگی کو یقینی بنایا جائے، اجلاس میں صحافیوں نے چترال میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور توقع ظاہر کی کہ چترال یونین آف جرنلسٹ کے قیام سے ان مسائل کو ارباب اختیار کے نوٹس میں لانے میں آسانی پیدا ہوگی اور امید ظاہر کی کہ چترال کی صحافی برادری چترال یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اپناکردار ادا کرے گی، اجلاس کے آخر میں ایک عبوری کابینہ تشکیل دی گئی جس کا دورانیہ تین ماہ کے لئے ہوگا، جس میں گل حماد فاروقی، صدر، کمال عبدالجمیل، جنرل سیکریٹری اور بشیر حسین آزاد خزانچی کے طور پر خدمات انجام دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button