گلگت بلتستان

مشکین پل محکمہ تعمیرات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے تباہ حالی کاشکار ہوا، ڈپٹی کمشنر استور

IMG_20140709_205811
استور (سبخان سہیل) استور مشکین اسٹیل پل محکمہ تعمیرات اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے تباہ حالی کا شکار ہوا ہے۔ پل کے سائیڈ اپارٹمنٹ جہاں دیواروں میں سمیٹ ڈالنا تھا وہاں مٹی استعمال کی گئی اور فلینگ میں پتھروں کی جگہ مٹی استعمال گیا۔ ڈپٹی کمشنر استور طارق حُسین کا صحافیوں کو انٹرویو۔ انہوں نے مز ید بتایا کہ اُسی مشکین کے مقام پر ایک سال قبل آر سی سی پل جو کہ محکمہ تعمیرات استور کے ناقص تعمیراتی حربوں کا شکار ہوا۔جس سے بھی سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔اور پل اپنی اصلی جگہ سے سرک گیا جس کی وجہ سے استور کی ٹریفیک ایک عرصے تک بڑی گاڑیوں کے لئے بند رہی۔ اسی دوران اس پل کی ریپئرینگ سے قبل پاک آرمی نے اسٹیل کے برج کو متبادل تعمیر کیا جس کی دونوں سایئڈ اپارٹمنٹ محکمہ تعمیر استور نے تعمیر کروایا جو کہ ایک سال کے عرصے سے قبل ہی ایک سایئڈ اپارٹمنٹ مکمل زمین بوس ہوگیا ہے۔ پاک آرمی کا یہ برج اگر مشکین کے مقام سے ہٹایا جاتا ہے تو اس کی وجہ سے استور کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کے ساتھ ساتھ پاک آرمی بھی متاثر ہوگی۔ استور دفاعی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس وجہ سے بھی یہاں اس پل کا ہونا لازمی ہے۔ کیونکہ جو آر سی سی پل تعمیر کیا گیا ہے اس پل کی اتنی ساخت نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں استور کی ٹریفیک کے لئے کارآمد ثابت ہو۔ مشکین پل استور کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے۔ اس لئے اس پل کو یہاں سے ہٹانے کے بجائے پاک آرمی اس پل کی زمین بوس دیواروں کو اپنی زیر نگرانی تعمیر کروا کر اس اہم اور نیک کام کو سر انجام دیں۔ پاک آرمی نے ہمیشہ سے ملک اور قوم کی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر استور کے انٹرویو کے بعد میڈیا سروے ٹیم متاثرہ پل کا خصوصی دورہ کیا تو پاک آرمی فور انجینئر کے پینتیس سے چالیس جوان پل کے زمین بوس دیواروں کو تعمیر کرنے میں مصروف عمل تھے۔ میڈیا سروے ٹیم کے مظابق اگر یہ اسٹیل برج کو مشکین کے مقام سے ہٹایا جاتا ہے تو مستقبل قریب میں استور کا رابطہ دیگر شہروں سے کٹ جائیگا ۔ اس لئے پاک آرمی اس برج کو مزید بہتر بنا ئیں ۔حکومت گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس پل کی تعمیر میں شامل کرپٹ مافیا کے خلاف انکوئری کیمشن بٹھا کر انکو قرار واقعی سزا دی جائے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button