گلگت بلتستان

چین وادی ہنزہ میں بجلی کا بحران حل کرے گا، یانگ جامن

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) سوست ڈرائی پورٹ کے چیر مین یانگ جامن نے کہا ہے کہ اسپیکر گلگت بلتستان وزیر بیگ اور ظفر اقبال کا گزشتہ دنوں سوست ڈرائی پورٹ میں چینی خاتون پر ہاتھ اٹھانا اور انہیں دھکا دینانہایت ہی افسوس کی بات ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پورٹ میں زبردستی  تالا توڑ کر گھس جانا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی حرکت ہے۔ اس سے نہ صر ف عوام ہنزہ کی توہین  ہوئی ہے بلکہ پاک چین دوستی خراب کرنے کی سازش کی ہے۔ یاد رہے کہ ظفر اقبال اور وزیر بیگ پہلے ہی ان الزامات کی تردید کر چکے ہیں.
یانگ جامن چیرمین سوست ڈرائی پورٹ نے مزید کہا کہ ہنزہ اور چین کا رشتہ گزشتہ 9سو سالوں سے وابسطہ ہے انھوں نے کہا کہ ہنزہ کو میں اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں یہاں کی عوام کی مشکلات ہماری مشکلات ہیں، ہم ان کی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کرینگے۔ پچھلے 35سالوں اس علاقے سے منسلک ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ سوست ڈرائی پورٹ بنانے میں میر غضنفر علی خان ، رانی عتیقہ اور ان کی فیملی کا اہم کردار ہے۔سوست ڈرائی پورٹ کی اہمیت اتنی ہے کہ اس کے معاہدے پر اس وقت کے وزیر اعظم شوکت عزیز ، چائینز سفارت کار کے سفیرکے سامنے میر غضنفر علی خان کے ساتھ دستخط ہوے. یانگ جامن نے ہنزہ میں بجلی کی بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہنزہ کے عوام کو بجلی کے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے، جبکہ ہنزہ سے مختلف قسم کی میوہ جات، چائینز زبان سیکھنے اور طلباء کو سکالزشب فراہم کرنے کا بھی یقین دہانی کرایا۔
اس سے قبل میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگز یکٹو گلگت بلتستان نے چائینہ سے آئے وفد کو ہنزہ کے مشکلات سے آگا کرتے ہوئے کہا ہنزہ میں بجلی کی نہایت ہی بحران کا سامنا ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ہماری مدد کرے تاکہ ہمارے عوام اور سیاحت کو مزید فروغ ملی گی ۔میر غضنفر علی خان نے مزید کہا کہ ہنزہ میں مختلف قسم کے ذائقہ دار خشک میوہ جات ، دنیا میں مشہور ہنزہ کے چیری کو چائینہ برآمد کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔اس موقع پر رانی عتیقہ غضفر علی خان نے کہا کہ کہ ہنزہ میں تعلیم ، صحت کے موق فراہم کرے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام اس جدید دور میں معیاری تعلیم حاصل کرسکے تاکہ علاقے سے بے روز گاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔ یانگ جامن اور اور ہمراہ آئے ہوئے وفد نے میر غضنفر علی خان اور ان وفد کو چائینہ دورہ کرنے کی دعوت دی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. ——Tell this Mr. Youngg Jamin, stop this barking, you and your grouped rubbed the GB and especially the Gojalees from the day We intercepted this Port. You and the one’s you narrated in your STATEMENT are the TRAITORS in between the two GREAT COUNTRIES China and Pakistan. You people are the responsible ones who are trying to dis tore the centuries relation ship of the two Country. We are not kids; you are trying to give looly poop. We hate from the individuals like you and any one who are in our notice in grabbibg the right of the actual land owners of Soost, Pak Rs. 1.8 million of KVO and other amount of the share holders.

    —— Just a native of that Area and a major share holder of this SDP, Tell a single project you did for the Gojalees from and for the Community of SOOST and KVO and Gojalees.

    —- WE share holders of KVO demand immediate removal of YOU from the Board from the Embassy of CHINA. 27,0000 people of Gojalees want your immediate removal and treat you according to the law of that great Country CHINA.

    —- Govt. of Pakistan is requested to immediate initiate the audit of the Financial and Human Resources for the last two tenure & proper handing and taking with all the financial. administrative to Mr. Zafar and team, whom are selected through proper democratic way. As the govt. do believe in democratic systems so they must accept the democratic way of selection of Mr. Zafar & team.

Back to top button